سرورقصحت اور سائنس کی دنیا

پر اسرار زہر,سگریٹ نوشی کے ذہنی صحت پر اثرات✍️ڈاکٹر سید احمر

اس مضمون میں ان سب لوگوں کیلئے مفید معلومات ہیں جو یا تو کسی نفسیاتی، دماغی مرض کا شکار ہیں یا پھراس کے بارے میں فکرمند اور پریشان رہتے ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ آپ مندرجہ ذیل سوالات کے جوابات جاننا چاہتے ہیں۔ سگریٹ نوشی کس طرح ہماری دماغی صحت کو متاثر کرتی ہے؟

سگریٹ نوشی میں کس طرح کمی کی جاؤ

جب سے میں نے سگریٹ نوشی ترک کی ہے میں اپنے آپ کو بہت صحت مند اور چست محسوس کرتا ہوں۔ وہی پیسے جو پہلے میں سگریٹ نوشی میں برباد کرتا تھا،انہی پیسوں سے اب میں وہ چیزیں بھی خرید سکتا ہوں جن کے بارے میں پہلے سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔ میری روز مرہ کی ادویات کی خوراک میں بھی کافی کمی ہوگئی ہے۔ ”

تعارف: اگر آپ ذہنی مریض ہونے کے ساتھ ساتھ سگریٹ نوشی بھی کرتے ہیں تو شاید آپ کے خیال میں اس کا کوئی حل نہیں مگر ٹھریں آپ کا یہ خیال درست نہیں ایسے بہت سیلوگ جو ذہنی مریض ہیں اور کامیابی سے سگریٹ نو شی ترک کر چکے ہیں۔ یہ لوگ زیادہ بہتر اور لمبی زندگی یسے لطف اندوز ہوتے ہیںآپ کا بھی پورا حق ہے کہ اور لوگون کی طرح آپ بھی اسی طرح کی مدد حا صل کریں۔

سگریٹ نوشی ترک کرنے سے مجھے کیا حاصل؟

شاید آپ اپنے آپ کو زیاددہ صحتمند اور تازہ دم محسوس کریں۔ایسا کر نے سے آپ کی روزمرہ کی ادویات میں کمی ہونے کے زیادہ امکانات ہیں۔ درازی عمر اور اچھی صحت کا واحد راز۔ اگر آپ روزانہ10 سگریٹ کم پئیں تو اسطرح آپ ایک ہزار(1000) پاونڈ تک کی سالانہ بچت کر سکتے ہیں۔ آپ زیادہ چست اور توانا ہوسکتے ہیں۔

اگر میں سگریٹ نوشی ترک نہ کروں تو؟

اگر آپ کسی ذہنی مرض کا شکارہیں تواس بات زیادہ امکان ہے کہ آپ دوسرے لوگون کی نسبت زیادہ سگریٹ پیتے ہوں گے۔ اس لئے آپ کی سگریٹ نوشی آپ کے لئے زیادہ نقصان دہ ہے۔ اس بات کا زیادہ امکان ہے کہ آپکا شمار بھی ‘ یو کے’ کے ان 000 100لوگو ن میں ہوجن کی ہرسال سگریٹ نوشی کے باعث موت ہو جاتی ہے۔

قبل از وقت موت کے زیادہ امکانات

اوسطا آپ کی عمر میں دس سال کی کمی ہوسکتی ہے۔ تقریباً آدھے (2/1) سگریٹ نوش 15 سال قبل از قت موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں اورایک چوتھا (4/1) تقریباً 23 سال پہلے!آپ کو سانس اور دل کی بیماریاں، شوگر کی بیماری اور نہ صرف پھیپھڑے بلکہ بہت سی دوسری اقسام کے سرطان ہونے کے زیادہ امکانات ہوں گے۔

ذہنی صحت اور سگریٹ نوشی

اگرآپ ذہنی مریض ہیں تواس بات کا زیادہ امکان ہے کہ آ پ سگریٹ نوش بھی ہوں۔ آپ جتنی زیادہ سگریٹ نوشی کریں گے، اتنا ہی درج ذیل مسائل میں اضافہ ہوگا۔نفسیاتی بیماریاں ہونے کے زیادہ امکانات مگر اس کی صحیح وجہ معلوم نہیں۔ بے چینی اور ڈپریشن، خودکشی کے خیالات، اور اقدام خود کشی، الکحل(شراب نوشی) اور منشیات کا زیادہ استعمال، ان کی وجہ سے ذہنی صحت کے مزید خراب ہونے کے امکانات ہیں۔

سگریٹ نوشی سے منسلک دوسرے مسائل

مردوں میں جنسی کمزوری ہونے کے امکانات، سگریٹ نوش خواتین میں بچہ پیدا کرنے کی صلاحیت میں کمی، حمل کے دوران مشکلات، بیمار اور کمزور بچوں (نومولود) کی پیدائش، سگریٹ کا دہواں ان لوگوں کے لئے بھی خطرناک ہے جو سگریٹ نہیں پیتے مگر اس دھویں میں سانس لیتے ہیں۔یہ ایک مہنگا شوق ہے۔

اگر آپ بیمار رہتے ہیں تو شاید آپ چاہتے ہوئے بھی وہ سب نہ کرسکیں جو آپ کرنا چاہتے ہیںمثلاً جاب!آج کل بہت ساری(پبلک پلیسز) جگہوں پرسگریٹ نوشی پر پابندی ہے جس کی وجہ سے آپ باقی سب سے الگ تھلگ ہو جاتے ہیں۔

کیا اب بہت دیر ہو چکی ہے؟

نہیں: ابھی بھی وقت ہے۔ چاہے آپ اپنی کم سنی سے ہی سگریٹ نوشی کررہے ہیں۔ اگر آپ 35 سال کی عمر سے پہلے سگریٹ پینا بند کردیتے ہیں تو آپ کی عمرتقریباً انہی لوگوں کے برابرہو گی جنہوںنے کبھی سگریٹ نہیں پی۔اگر آپ 50 سال کی عمر کو پہنچنے سے پہلے سگریٹ نوشی ترک کردیتے ہیں تو آپ کے سگریٹ نوشی سے متعلقہ بیماریوں سے مرنے کے امکانات، ان لوگوں کی نسبت آدھے (2/1) رہ جاتے ہیں جو سگریٹ نہیں چھوڑتے۔

اگر میں سگریٹ چھوڑ دوں تو مجھے کیا محسوس ہوگا؟

آپ شاید زیادہ بہتراورصحت مندمحسوس کریں گے۔سگریٹ چھوڑنے کے بعد، کچھ لوگ تھوڑے عرصے کے لئے اچھا محسوس نہیں کرتے۔ عام طور پریہ جلدی ٹھیک ہوجاتا ہے لیکن اگرآپ اسے برداشت نہ کرسکیں تو کسی دوست یا ہمدرد سے مدد لے لیں۔

سگریٹ چھوڑنے کے کچھ عرصے بعد تک تھوڑی بہت کھانسی رہتی ہے جوعام طور پرعارضی ہوتی ہے مگر کبھی کبھی ٹھیک ہونے میں کچھ مہینے لگ جاتے ہیں۔ شاید آپ کا وزن تھوڑا بڑھ جائے مگر متوازن غذا اور ورزش سے اس پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ آپ زیادہ چست وتواناہوسکتے ہیں۔ آپ کی روز مرہ کی ادویات کی خوراک کمی ہوسکتی ہے۔ آ پ اس بات پر فخر محسوس کریں گے کہ آپ نے اپنی لمبی اور صحتمند زندگی کے لیے ایک احسن قدم اٹھایا ہے۔

سگریٹ چھوڑنے کیلئے مجھے کیا کرنا ہوگا؟

سگریٹ چھوڑنے کے بہت سے مختلف طریقے ہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ آپ اپنے لیے وہ طریقہ چنیں جو آپ کے لئے سب سے بہتر ہو۔ اپنی مدد آپ کے بارے میں کوئی کتاب پڑھیں۔ باقائدگی سے ورزش کریں۔ جب سگریٹ پینے کا خیال دل میں آئے تو چار باتیں یاد رکھیں۔اپنا دھیان بٹائیں۔ جب بھی سگریٹ کا خیال دل میں آئے توکچھ اور کرنا یا سوچنا شروع کر دیں اور اپنے آپ کو مصروف رکھیں۔ کچھ پینا شروع کردیں، کسی جوس یاشربت کا گلاس ہاتھ میں تھام کر آہستہ آہستہ پئیں اورہر گھونٹ کومنہ میں چند لمحوں کے لیے رکھیں۔

یہ آپ کو سگریٹ کا آپ کے ہاتھ کو اوردھویں کا آپ کے منہ میں متبادل احساس دے گا۔ انتظارکریں جب بھی آپ کے دل میں سگریٹ پینے کی خواہش پیدا ہو تو فوراًپینے کے بجائے تھوڑا انتظار کریں۔ اس سے خواہش خود بخود ختم ہوجائے گی۔لمبی لمبی سانس لیں۔دوسرے لوگ جیسے اپنے ڈاکٹر نرس یا صحت کے شعبے سے منسلک کسی شخص سے مشورہ کریں۔ ہو سکتا ہے آپ کیلئے صرف یہی مشورہ کافی ہو۔اپنے علاقے کی ترک سگریٹ نوشی کی مہم سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے مدد حاصل کریں۔ہمت مت ہاریں کیوں کہ یہ بھی سیکھنے کے عمل کا ایک حصہ ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button