سرورقصحت اور سائنس کی دنیا

انناس کی افادیت اور آسان علاج ✍️حکیم ڈاکٹرمحمد فاروق اعظم حبان قاسمی

حکیم ڈاکٹرمحمد فاروق اعظم حبان قاسمی صاحبزادہ ماہر نباض مولانا ڈاکٹر حکیم محمد ادریس حبان رحیمی ایم ڈی رحیمی شفا خانہ بنگلور

انناس Pineapple میٹھے ذائقے کا حامل انتہائی لذیذ پھل ہے جسے میٹھی ڈشوں بالخصوص کئی اقسام کے کیکس میں بے حد شوق سے استعمال کیا جاتا ہے۔ دنیا کے تمام خطوں میں بہت سے لوگوں کی غذا ہے بچے اور بڑے اسے پسند کرتے ہیں۔ حکماء کے مطابق یہ پھل آنتوں کے امراض میں افاقے کا باعث بنتا ہے جبکہ بڑی بوڑھیاں ایسی خواتین کو انناس کھانے کا مشورہ دیتی ہیں جن کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع ہو اور ڈلیوری کی تاریخ گزر چکی ہو۔
اس طرح یہ کہا جاسکتا ہے کہ یہ بروقت بچے کی پیدائش کا باعث بنتا ہے۔ یہ میگنیشم کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے جو اس میں 91 فیصد تک موجود ہوتا ہے جبکہ وٹامن سی بھی اس میں کافی مقدار میں پایا جاتا ہے جو ایک پیالی انناس میں 94 فیصد تک موجود ہوتا ہے۔دیگر اہم اجزاء میں وٹامن اے، کیلشیم، فاسفورس، زنک کاربوہائیڈریٹس اور فلو ایٹ وغیرہ شامل ہیں۔
طبی ماہرین کے مطابق جگر اور گردوں کے امراض میں مبتلا افراد کو انناس استعمال کرنے سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ یہ ان کی تکالیف میں شدت پیدا کرنے کا باعث بنتا ہے۔انناس میں وٹامن سی ڈانیٹری فائبر اور برومیلین نامی خامرہ پایا جاتا ہے جو ہاضمہ میں مدد دیتا ہے اسلئے کسی بھی بھرپور کھانے کے بعد آخر میں انناس کھانا فائدہ مند ہے۔آج قارئین اردودنیا کی نذر میرے والد محترم بڑے حکیم حضرت مولانا ڈاکٹر حکیم محمد ادریس حبان رحیمی حفظہ اللہ کی کتاب ’’فروٹس سے علاج‘‘ سے انناس کے فائدے لکھ رہا ہوں۔ 
انناس Pineapple  فرحت بخش: انناس غالباً تمام پھلوں میں سب سے زیادہ پہچانا جانے والا پھل ہے، یہ ہیرے کے شیپ نما ابھارکے درجنوں پھلوں پر مشتمل ہوتا ہے جس میں سے ہر ایک واحد پھول کا پھل ہوتا ہے اور یہ سب مل کر ایک انناس بنتا ہے، اس کا اوپری حصہ ایک بڑے پائن کون سے مشابہ ہوتا ہے جس پر خار دار گرے گرین رنگ کے پتوں کا ایک طرۃ (شہپر) ہوتا ہے کسی بھی فروٹ پلیڑ میں سالم انناس سے قابل دید اضافہ ہوتا ہے۔
اس پھل کی خوشگوار منفرد مہک بھی نہایت فرحت بخش ہوتی ہے انناس نہایت ہمہ گیر پھل ہے اور اس کی مٹھاس ترش ذائقہ مختلف اقسام کی ڈشنر کو ایک جداگانہ ذائقہ عطا کرتے ہیں۔
انناس کی اقسام: انناس کی سیکڑوں اقسام ہیں جن میں بہت بڑے سے لے کر چھوٹا پھل ہوتا ہے، یہ اقسام نام کی نسبت سے شاذ و نادر ہی فروخت ہوتی ہیں البتہ ’’سویٹ گولڈ‘‘ بعض اسٹوروں اور مارکیٹوں میں جانا پہنچانا جانے لگا ہے، اس کے چھلکے کی رنگت اور نج سے لے کر سبزی مائل زرد تک ہوسکتی ہے جبکہ اس میں رس کی مقدار اور مٹھاس کا انحصار موسم پر ہوتا ہے۔
غذائیت: انناس Pineapple میں وٹامن سی اور ڈائیٹری فائبر (ریشہ) وافر مقدار میں ہوتا ہے اور یہ سب100 ؍ گرام لگ بھگ 46؍ کلور کیلوریز فراہم کرتا ہے، ا میں برومیلین (Bromelain) نامی انزائم پایا جاتا ہے جو ہاضمہ میں مدد دیتا ہے اس لئے کسی بھی بھرپور کھانے کے بعد آخر میں کھائے جانیوالے پھلوں کے لحاظ سے یہ ایک مکمل پھل ہے، یہ انزائم پروٹین کوتوڑ سکتا ہے اس لئے یہ گوشت گلانے کے کام بھی آتا ہے۔ 
خریداری اور اسٹور کرنا: ایسا موٹا گداز سا انناس منتخب کریں جو اپنے سائز کے لحاظ سے وزنی محسوس ہو اور اس کی کلفی سخت اور تازہ ہو یہ جانچنے کے لئے کہ آیا یہ پھل پکا ہوا ہے نچلے پتوں میں سے ایک پتے کو جھٹکے سے توڑ لیں وہ بآسانی ٹوٹ کر ہاتھ میں آجائے گا، اس پھل کو خریدنے سے گریز کریں جو دیکھنے میں بے جان لگ رہا ہو اس پر داغ دھبے ہوں یا مرجھا چکا ہو اور پتے براؤن ہوچکے ہوں۔ اس کو خریداری کے فوراً بعد جلد استعمال کرلیں۔
سالم انناس کو فریج میں رکھیں البتہ چھلکا اتارے ہوئے سلائس شدہ یا کیوب بنے ہوئے انناس کو ائیر ٹائٹ (ہوابند) کنٹیز میں تین دن تک رکھا جاسکتا ہے۔ 
خشک اور قلمی انناس: دونوں ہی بہ طور اسنیک کھائے جاسکتے ہیں یا پھر کیک بنانے میں استعمال کئے جاسکتے ہیں۔
ڈبہ بند انناس: قاشیں اور قتلوں کی شکل میں انناس سیرپ یا جوس میں دستیاب ہوتا ہے، یہ اسٹور کرنے کے لحاظ سے کار آمد کپ بورڈ آئٹم ہوتا ہے لیکن تازہ انناس کی خوشگوار مہک سے محروم ہوتا ہے۔ بازار میں کرش شدہ انناس بھی دستیاب ہوتا ہے۔
طریقۂ استعمال: انناس بہ ذ۱ت خود بے حد لذیذ ہوتا ہے، چاہے قاشوں کی شکل میں ہو یا قتلوں کی شکل میں بعض لوگ اس میں شوگر سیرب کے ساتھ سوڈا واٹر شامل کرنا پسند کرتے ہیں جبکہ ایک اچھے انناس میں کسی قسم کے اضافے کی ضرورت نہیں ہوتی، (گول کالی مرچ کی گرائنڈنگ اس کے ذائقہ میں حیرت انگیز اضافہ کردیتی ہے) یہ دیگر پھلوں کے ساتھ بھی نہایت خوش ذائقہ ہے۔
سلائس کئے ہوئے انناس سے ہاٹ ڈیزرنس کی وارائٹی تیار کی جاسکتی ہے، مکھن میں بھون کی (براؤن شکر کے ساتھ) خستہ فرٹرز بنائے جاسکتے ہیں۔ 
انناس کا تازہ دم کردینے والا کٹھا میٹھا فلیورچٹ پٹے اور مہک دار کھانوں کے لئے پرفیکٹ ہوتا ہے اور یہ چائینز کوکنگ میں اکثر استعمال میں آتا ہے، روایتی طور پر انناس پرندوں کے گوشت جیسے مرغی، تیتر اور بطخ کے گوشت کے ساتھ پکایا جاتا ہے لیکن یہ بھیڑ کے گوشت اور مچھلی کے ساتھ بھی عمدہ مزہ دیتا ہے۔ 
انناس کے پھول: آج کل انناس کے پھولوں کا کھانوں میں خصوصاً ہوٹلوں میں بے حد استعمال کیا جاتا ہے جو خوش ذائقہ ہوتا ہے۔ 
پتھری کا علاج: اگر چھوٹی پتھریاں گردہ میں ہو تو انناس کے شربت سے بآسانی باہر ہوجاتی ہیں جس کا طریقہ یہ ہے کہ اصلی جوس مشین کی مدد سے نکال لیا جائے اور ہلکا نمک کالی مرچ ڈال کر کم از کم دوبڑے گلاس جوس پی لیں۔ چند روز استعمال سے باریک پتھریاں خارج ہوجاتی ہیں۔ 
اپنا اشتہار دینے کے لیے رابطہ کریں urduduniyanews@gmail.com
Raheemi Shifa Khana(Ayurvedic & Unanic Clinic)#248, 6th Cross, Gangondanahalli Main Road,Near Chandra Layout, Bangalore-560039Phone : 080-23180000/23397836

mobile no 9343712908 

متعلقہ خبریں

Back to top button