قاہرہ ، 14جولائی :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) مصرمیں ایک دلخراش سانحے نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ٹروسیکل موٹرسائیکل الٹنے سے کم سے کم سات بچے دریائے نیل کی موجوں کی نذر ہوگئے ہیں۔ مرنے والے بچوں میں چھ حقیقی بھائی بتائے جاتے ہیں۔اطلاعات کے مطابق بالائی مصر کے جنوب میں ایمبولینس اتھارٹی کو ایک رپورٹ موصول ہوئی جس میں کہا گیا ہے کہ ایک ٹراسیکل موٹرسائیل پر 10 افراد ایک شخص، اس کی اہلیہ، اس کی والدہ اور 7 بچے جن میں 6 بھائی بھی شامل ہیں،حادثے کا شکار ہوئے۔
بالائی مصر کے جنوب میں ایمبولینس اتھارٹی نے 5 ایمبولینسوں کو حادثے کی جگہ پر روانہ کیا۔ امدادی کارکنوں کی کوششوں سے ایک شخص ، اس کی بیوی اور ماں کو بچالیا گیا ہے جب کہ المناک حادثے میں سات بچے چل بسے۔ دو بچوں کی نعشیں مل گئی تھیں۔ا کی عمریں 11 سے 13 سال کے درمیان ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر لاپتہ پانچ بچوں ک نعشیں بھی نکالی لی گئی ہیں۔ ان کی عمریں چودہ سال سے کم ہیں۔



