بین الاقوامی خبریں

مصر: سفاک شوہر نے بیوی کو قتل کر کے گھر کے صحن میں چارمیٹر گہرائی میں دفن کردیا

قاہرہ ،7نومبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مصری وزارت داخلہ نے جمعرات کو اپنے بچوں اور رشتہ داروں کو یرغمال بنانے میں ملوث شخص کی گرفتاری کے بعد الفیوم میں موجود اس کے گھر کے صحن سے اس کی مقتول بیوی کی نعش بھی برآمد کی ہے جسے مبینہ طورپر قتل کرنے کے بعد چارمیٹر کی گہرائی میں دفن کردیا گیا تھا۔

وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ محکمہ فیوم پولیس اسٹیشن میں اپنے رشتہ داروں کو اپنے گھر میں یرغمال بنانے اور بیوی کی والدہ کو قتل کرنے کے واقعے میں ملزم کی گرفتاری کے لیے پبلک سیکیورٹی سیکٹر سے تحقیقاتی ٹیم کی معلومات حاصل کی گئی تھیں اور فیوم سیکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کی تفتیشی برانچ نے تحقیقات کے ذریعے تصدیق کی ہے کہ ملزم نے گذشتہ ستمبرمیں اپنی بیوی کو قتل کر کے اس کی لاش اپنی رہائش گاہ میں دفن کردیا تھا۔

وزارت داخلہ نے بتایا کہ نعش کو حرکت دینے اور جانچنے سے یہ اندازہ لگانا ممکن ہے کہ نعش کو اس غنڈے شخص کے گھر کے صحن میں 4 میٹر کی گہرائی میں دفن کیا گیا تھا۔معلومات کے مطابق پتہ چلا ہے کہ ملزم نے اپنی بیوی اور اس کے رشتہ داروں سے اس کے رویے پر شک کرنے کا بدلہ لیا تھا۔+

مصری سیکیورٹی سروسز نے فیوم میں ایک خطرناک قرار دیے گئے مکان میں گھس کر خاندان اور بچوں کو یرغمال بنانے میں ملوث شخص کو گرفتار کیا اور پولیس یرغمالیوں کو باہر نکالنے اور بحفاظت آزاد کرانے میں کامیاب ہو گئی۔

 

خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے جمعرات کی صبح گھر پر دھاوا بول دیا اور قلعہ بند دروازوں کو دھماکے سے اڑا دیا۔ ملزم ایمن عبدالمعبود کو گرفتار کیا اور یرغمالیوں کو آزاد کرایا جنہیں ملزم نے پولیس سے بچنے کے لیے ڈھال بنا رکھا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ فورسز نے مشتبہ شخص کے پاؤں میں گولی مار کر اسے گرفتار کر لیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button