مصر میں ڈاکٹروں نے کئی ماہ قبل موبائل فون نگل لینے والے مریض کے پیٹ سے موبائل فون نکال دیا ہے۔اخبار الیوم نے مقامی رپورٹرز کے حوالے سے بتایا کہ مصر کے اسوان یونیورسٹی ہسپتال میں جمعہ کی رات پیٹ کے شدید درد میں مبتلا ایک مریض کو داخل کیا گیا۔معائنے پر طبی عملے کو پتا چلا کہ وہ مریض شدید انفیکشن اور پیٹ میں درد کا شکار ہے۔
ڈاکٹروں نے مریض کے ایکسرے اور لیب ٹیسٹ کروائے اور پھر انہوں نے فیصلہ کیا کہ اسے فوری سرجری کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مریض کے پیٹ میں ’بیرونی چیز‘ نکالنے کے لیے آپریشن کی ضرورت ہوتی ہے۔
Join Urdu Duniya WhatsApp Group.
ڈاکٹروں کو سرجری کے دوران علم ہوا کہ اس شخص نے ایک چھوٹا سا فون نگل لیا ہے جو کھانے کو ہضم ہونے سے روکتا ہے اور شدید درد کا سبب بن رہا ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق مریض کی حالت مستحکم ہے۔



