بین الاقوامی خبریں

مصر میں خاتون چار بچوں سمیت پراسرار طور پر لاپتہ

قاہرہ، 2جولائی :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مصر میں ایک خاتون اپنے چار بچوں سمیت گذشتہ تین دن سے لاپتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق خاتون بچوں سمیت ایک کلینک پر گئی تھی مگر اس کے بعد ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ پولیس اور دوسرے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خاتون کی تلاش شروع کر دی ہے۔قاہرہ کے جنوب میں اسیوط گورنری کے القوصیہ سینٹر سے منسلک عرب شیخ عون اللہ کے گاؤں سے تعلق رکھنے والے پورے خاندان کے لاپتہ ہونے کا واقعہ پیش آیا۔

لاپتہ ہونے والوں میں ماں اور اس کے چار بچے شامل ہیں۔ خاتون کی شناخت شیما عبدالمحسن عبداللہ سالم کے نام سے کی گئی ہے جس کی عمر35 سال ہے۔ اس کے ساتھ اس کی 15 سالہ بیٹی مہا مصطفی یونس، 10 سالہ محمد، 8 سالہ شذی اور چار سالہ مصعب شامل ہیں۔تحقیقات سے پتا چلا کہ ماں اپنے چار بچوں کو معائنے کے لیے گذشتہ بدھ کو اسیوط شہر کے ایک ڈاکٹر کے پاس لے گئی مگر اس کے بعد وہ ابھی تک واپس نہیں آئی۔ اس کا فون بھی بند ہے۔گاؤں والوں نے سوشل میڈیا پر ماں اور اس کے بچوں کی تصاویر شائع کیں تاکہ ان تک پہنچ سکیں اور یہ معلوم کر سکیں کہ وہ کہاں غائب ہیں۔

بچوں کے نانا عبدالمحسن عبداللہ سالم نے بتایا کہ گذشتہ بدھ کی دوپہر ایک بجے سے ان کا اپنی بیٹی اور پوتوں سے رابطہ منقطع ہے۔ ان کے تمام فون بند ہیں۔ ان کی گم شدگی کی اطلاع کے بعد ہم نے فورا پولیس کو اس حوالے سے مطلع کیا۔ لا پتا ہونے والوں کی تلاش جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی سروسز اس وقت ڈاکٹر کے کلینک کے ارد گرد لگے نگرانی کے کیمروں کو اتار رہی ہیں تاکہ ماں اور اس کے بچوں کے جانے کے بعد ان کے سفر کے پروگرام کو دیکھا جا سکے اور وہ آخری مقام پر پہنچ سکیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button