مصری باکسنگ کوچ پر اپنی طالبات کو ہراساں کرنے کے الزامات کی تحقیقات
ر باکسنگ کوچ پر اپنی شاگر لڑکیوں کو ہراساں کرنے کے الزامات
قاہرہ، 21 جون:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)مصر کے ایک مشہور باکسنگ کوچ پر اپنی شاگر لڑکیوں کو ہراساں کرنے کے الزامات کے بعد اس کی عدالتی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔کوچ کے وکیل نے اپنے مؤکل پرلڑکیوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے اور جنسی زیادہ کا الزامات کی تفصیلات بیان کی ہیں۔کوچ کے وکیل مصطفی مجدی نے بتایا کہ فرانزک رپورٹ نے انہیں بری کردیا اور ثابت کیا کہ ان کے خلاف شکایات درج کرانے والی ماؤں اور کھلاڑیوں کے بیانات غلط تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک کھلاڑی کی والدہ نے قومی کونسل برائے زچگی نے ایک باضابطہ شکایت درج کروائی، جس میں اس نے تصدیق کی کہ ان کی بیٹی اور دیگر لڑکیوں کو ایک سال اور کبھی کبھی دو سال کے دوران ہراساں کیا گیا۔انہوں نے انکشاف کیا کہ الزامات صرف ہراساں کرنے تک محدود نہیں تھے بلکہ ان میں جسمانی رابطہ، چھونا اور جنسی اعضاء کو ہاتھ لگانا بھی شامل تھا۔
ایڈووکیٹ مصطفی مجدی نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ رپورٹ جمع کروانے والی لڑکی کے طبی معائنے سے یہ ثابت ہوا کہ اس کے تولیدی اعضاء محفوظ ہیں۔اس کی بکارت محفوظ تھی اور رانوں کے درمیان کوئی زخم نہیں تھا۔ اگرچہ ملزم فرانزک میڈیکل رپورٹ کے اعتبار سے بری ہے مگر اسے اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لیے مزید تحقیقات کے نتائج کا انتظار کرنا پڑے گا۔اس کے علاوہ انہوں نے عندیہ دیا کہ کیس کا اگلا مرحلہ گواہوں کے بیانات سن کر یہ ثابت کرنا ہے کہ لڑکیوں کی کہانیاں غلط ہیں۔
کھلاڑیوں کے کوچ کی جانب سے بلیک میلنگ یا انہیں اپنے بیانات تبدیل کرنے پر مجبور کرنے کی کوشش کی تردید کی گئی ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس مسئلے نے گذشتہ دنوں مصر میں رائے عامہ کو مشتعل کر دیا تھا جب سکیورٹی سروسز نے قاہرہ کے مشرق میں ففتھ سیٹلمنٹ کے علاقے میں مشہور کک باکسنگ کوچ کو گرفتار کیا۔اس سے پہلے فیس بک اور انسٹاگرام پر اسپیک اپ انیشیٹو پیج جو کہ تشدد اور ہراساں کیے جانے والے متاثرین کی مدد کے لیے ایک حقوق نسواں کا اقدام ہے، نے اس واقعے کے بارے میں تفصیلات شائع کیں، جس سے لڑکی کے اہل خانہ کو رپورٹ درج کرانے میں مدد ملی۔کوچ پر 13 سے 18 سال کی نوجوان لڑکیوں کو ہراساں کرنے کا الزام تھا۔ اس نے مبینہ طور پرلڑکیوں کو دھمکی دی تھی کہ وہ ٹریننگ کے دوران ہونے والے کسی بھی واقعیکے بارے میں کسی کو کچھ نہ بتائیں ورنہ اس کے نتائج برآمد ہوں گے۔



