دلچسپ خبریںسرورق

شکاری جانور کا مصر کی سرحد پر اسرائیلی فوجیوں پر حملہ

سرحد پر غیرمعمولی واقعہ، اسرائیلی فوجی زخمی

تل ابیب :(اردودنیا.اِن/ایجنسیز)مصر سے ایک نایاب شکاری جانور کی دراندازی اور اسرائیلی فوجیوں پر حملے کا واقعہ سامنے آیا ہے، جس پر شدید ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق، دو روز قبل ایک مصری لینکس (جنگلی بلا) نے دونوں ممالک کی سرحد پر تعینات اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں کئی سپاہی زخمی ہو گئے۔سرحدی علاقے جبل حریف میں فوجیوں کے مشتبہ کاٹنے کی اطلاعات موصول ہوئیں، جس پر نیچر اینڈ ریزرو اتھارٹی کے انسپکٹر نے موقع پر پہنچ کر جانور کو قابو میں لے لیا۔ بعدازاں، جانور کو طبی معائنے کے لیے ایک خصوصی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ مصری سرحدی علاقے، خاص طور پر جبل حریف کے علاقے میں فوجیوں کے مشتبہ کاٹنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک نایاب شکاری جانور لینکس کو نیچر اینڈ ریزرو اتھارٹی کے ایک انسپکٹر نے پکڑ لیا۔ انسپکٹر اطلاع ملنے کے بعد جائے وقوعہ پر پہنچا تھا۔ اسرائیلی میڈیا نے مزید کہا کہ ریزرو انسپکٹر نے جانور کو پکڑا اور یہ مصری لنکس نکلا اسے جانچ کے لیے خصوصی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

واضح رہےلینکس یا جنگلی بلا ایک درمیانے درجے کا شکاری جانور ہے جس کی لمبائی 60 سے 130 سینٹی میٹر تک ہو سکتی ہے۔ یہ اپنی برق رفتاری کے لیے جانا جاتا ہے اور 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ سکتا ہے۔ یہ جانور زیادہ تر ریگستانی علاقوں میں پایا جاتا ہے یہ کم بارش والے علاقوں کو ترجیح دیتا ہے،  یہ خرگوش، چوہا اور پرندوں جیسے چھوٹے جانوروں کو شکار کرنے پر انحصار کرتا ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ مصر سے اسرائیل میں جانوروں کی دراندازی نے خطرے کی گھنٹی بجائی ہو۔ 2022 میں اسرائیلی سائنسدانوں نے ملک کے جنوبی علاقے وادی عربہ میں مصری چھپکلیوں کے پھیلاؤ پر انتباہ جاری کیا تھا، جن کے بارے میں کہا جا رہا تھا کہ وہ زرعی فصلوں کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔

اسرائیلی اخبار "یدیعوت احرونوت” کے مطابق، نیچر اینڈ پارکس اتھارٹی نے وادی عربہ کے مقامی باشندوں سے مصری گیکوز اور چھپکلیوں کا پتہ لگانے میں مدد طلب کی ہے، کیونکہ یہ غیر معمولی رفتار سے پھیل رہے ہیں اور اسرائیلی ماحولیاتی نظام کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

تل ابیب یونیورسٹی کے سائنس پروفیسر شائی میری نے بھی خبردار کیا ہے کہ مصری چھپکلیاں اور گیکو کسی بھی ماحولیاتی نظام کو شدید نقصان پہنچانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔


🌍 تازہ ترین خبریں، اپڈیٹس اور دلچسپ معلومات حاصل کریں! 🔗 اردو دنیا نیوز واٹس ایپ گروپ

متعلقہ خبریں

Back to top button