بین الاقوامی خبریںجرائم و حادثاتسرورق

شادی کی پیشکش سے انکار پر مصری یونیورسٹی میں طالبہ کا قتل

قاہرہ ، 21 جون :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) مصر کی المنصورہ یونیورسٹی کے ایک طالب علم نے شادی کی پیشکش سے انکار کرنے پر اپنی ہم جماعت لڑکی Nayra Ashraf کو چاقو کے وار کر کے ہلاک کر دیا ہے۔ المصری الیوم کے مطابق یہ واقعہ پیر کو جامعہ المنصورہ کی فیکلٹی آف آرٹس کے سامنے پیش آیا جہاں لڑکے نے اپنی ہم جماعت نائیرا اشرف  پر چاقو سے حملہ کیا۔عینی شاہدین کے مطابق یہ نوجوان شعبہ آرٹ کے تیسرے سال کا طالب علم ہے۔ اس نے طالبہ پر اس وقت حملہ کیا جب وہ اپنے المحلہ میں واقع گھر جانے کے لیے بس اسٹاپ کی جانب بڑھ رہی تھی۔

جب وہاں موجود افراد نے اس نوجوان روکنے کی کوشش کی تو اس نے طالبہ کے گلے پر گہرا وار کر دیا جس کے بعد اسے سکیورٹی کے عملے اور راہ گیروں نے قابو کر لیا۔عینی شاہد کے بقول حملہ کرنے والا نوجوان نائیرا اشرف سے شادی کرنا چاہتا تھا۔ جب نائیرا اشرف  نے انکار کیا تو اس شخص نے اس سے انتقام لینے کا فیصلہ کیا جبکہ اس سے قبل وہ نائیرا اشرف کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی دے چکا تھا۔

اس واقعے میں شدید زخمی ہو جانے والی نائیرا اشرف کو تشویشناک حالت میں میں ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گئی۔دوسری جانب وہاں موجود افراد نے حملہ کرنے والے شخص کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button