حادثے میں موت سے قبل مصری نوجوان کی فیس بک پر اپنی موت کی پیشگوئی
القرین میں ایک ٹریفک حادثے میں دو کاروں کے ٹکرانے کے نتیجے میں کم سے کم پانچ افراد جاں بحق
قاہرہ،14اگست :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) مصر کی مشرقی گورنری کے القرین شہرمیں ایک ٹریفک حادثے میں فوت ہونے والے تین افراد میں سے ایک کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ اس نے فیس بک کے ذریعے اپنی موت کی پیش گوئی کردی تھی۔خیال رہے کہ القرین میں ایک ٹریفک حادثے میں دو کاروں کے ٹکرانے کے نتیجے میں کم سے کم پانچ افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔تاہم اہل قرین کے لیے اس سانحے کی شدت اس وقت بڑھ گئی جب یہ معلوم ہوا کہ حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں سے ایک انجینئر محمد صلاح تھے جنہوں نے فیس بک پر اپنی آخری پوسٹ میں اپنی موت کی پیش گوئی کی تھی۔فیس بک پر مرحوم انجینئر کی بات چیت کے علاوہ معلوم ہوا کہ انہوں نے فیس بک کا کور فوٹو تبدیل کیا۔
اس نے کور فوٹو سے اپنی تصویر ہٹا کر گریگورین سال کے اختتام کی تصویر پوسٹ کی جس میں پتے ٹوٹ کر گرتے دیکھے جا سکتے ہیں۔ اس اس کے اوپر جملہ لکھا تھا کہ میں نے سوچا تھا مگر یہ قبل از وقت ہے۔قابل ذکر ہے کہ نیو الصالحیہ روڈ 36 پر پیش آنے والے اس تصادم میں ایک باپ اور اس کی دو بیٹیوں کے علاوہ ایک انجینئر، ایک پولیس افسر اور ان کے ایک دوست کی موت ہو گئی۔زخمیوں اور لاشوں کو فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا۔جب کہ نئے شہر صالحیہ میں مجاز تفتیشی حکام نے لاشوں کی تدفین کا اعلان کرتے ہوئے تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔



