عیدالفطر21 اپریل کو ہوگی،اماراتی ماہرِفلکیات کی خوشخبری
متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والے ماہر فلکیات نے تصدیق کی ہے کہ عیدالفطر کا پہلا دن 21 اپریل کو ہوگا۔
دبئی،4اپریل:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والے ماہر فلکیات نے تصدیق کی ہے کہ عیدالفطر کا پہلا دن 21 اپریل کو ہوگا۔ یہ رمضان کے مقدس مہینے کے اختتام اوراسلامی مہینے شوال کے آغاز کی علامت ہے۔متحدہ عرب امارات کی فلکیات سوسائٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرزکے چیئرمین ابراہیم الجروان نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا پوراچاندجمعرات 20 اپریل 2023 کو مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بج کر36 منٹ پر ہوگاجبکہ شوال کا چاند جمعرات 20 اپریل کو صبح 8 بج کر13 منٹ پر پیدا ہوگا اوریہ غروب آفتاب کے 22 منٹ بعد غروب ہوگا۔
اگر حکومت تاریخوں کی تصدیق کرتی ہے تو متحدہ عرب امارات کے شہریوں اور رہائشیوں کوجمعہ 21 اپریل سے پیر 24 اپریل تک عید کی چار چھٹیاں ہوں گی۔دُنیا بھر کے مسلمانوں ماہ صیام کے اختتام کے بعد یکم شوال کوعیدالفطر مذہبی جوش وجذبے سے مناتے اور بھرپورخوشیوں کا اظہار کرتے ہیں۔ وہ طلوع آفتاب سے غروب آفتاب تک کے رمضان میں روزے رکھتے ہیں اورعید رمضان کے اختتام کی علامت ہے۔



