بین ریاستی خبریں

اعظم خان کی جیل میں عید ہوگی سپریم کورٹ میں ضمانت پر سماعت نہ ہوسکی

لکھنؤ2مئی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)سماج وادی پارٹی کے سینئر رہنما اعظم خان کی عید اس سال بھی جیل کی سلاخوں کے پیچھے منائی جائے گی۔ اعظم خان کی جانب سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی۔ جس میں ضمانت پر جلد فیصلہ سنانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ پیر کو درخواست کی سماعت نہ ہو سکی۔ ایسے میں اعظم کو جیل میں ہی عید منانی پڑے گی۔اعظم 26 ماہ سے سیتا پور جیل میں بند ہیں۔ انہیں اب تک 71 مقدمات میں عدالت سے ضمانت مل چکی ہے۔

ہائی کورٹ میں صرف ایک کیس کی سماعت جاری ہے، دشمن کی جائیداد پر قبضے اور اسے جوہر یونیورسٹی میں ضم کرنے کے کیس میں ہے۔ ایسے میں اعظم خان کی جیل سے رہائی کا راستہ صاف نہیں ہوا ہے۔ حکومت نے اس معاملے میں ثبوت پیش کرنے کے لیے عدالت سے وقت مانگا ہے۔حال ہی میں اعظم کی جانب سے ضمانت پر جلد فیصلہ کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی۔ اس پر پیر کو سماعت نہیں ہو سکی۔ جبکہ عید کا تہوار کل یعنی 3 مئی کو منایا جائے گا۔ ایسے میں اعظم اس سال بھی اہل خانہ اور حامیوں کے ساتھ عید کا تہوار نہیں منا سکیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button