بین الاقوامی خبریںسرورق

روس کی یونیورسٹی میں طالب علم کی فائرنگ سے آٹھ افراد ہلاک-28 زخمی

ماسکو،20ستمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)روس کے شہر پرم کی ایک یونیورسٹی میں مسلح طالب علم نے فائرنگ کر کے آٹھ افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پیر کو پیش آنے والے واقعہ کی پرم یونیورسٹی کی خاتون ترجمان نے تصدیق کی ہے۔

اردودنیا ایپ انسٹال کے لیے کلک کریں

روسی حکام کے مطابق حملہ آ و ر کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ روس کی تفتیش کار کمیٹی نے کہا ہے کہ فائرنگ کے اس واقعے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیوز میں دیکھا جا رہا ہے کہ طلبہ جان بچانے کے لیے یونیورسٹی کی عمارت کے سیکنڈ فلور کی کھڑکیوں سے کود رہے ہیں۔

بلندی سے بنائی گئی ایک اور ویڈیو میں حملہ آور کو ہاتھ میں بندوق تھامے چلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ رواں سال مئی میں اسی طرح کے ایک حملے میں 19 برس کے ایک مسلح طالب علم نے اپنے سابقہ اسکول کی عمارت میں گھس کر نو افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔

واقعہ وسطی روس کے شہر کازان میں پیش آیا تھا۔فائرنگ کے اس واقعے کو روس کی حالیہ تاریخ میں بدترین قرار دیا گیا اور اس وقت صدر پوٹن نے گن کنٹرول کے قوانین پر نظرثانی کے لیے کہا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button