نئی دہلی، 30ستمبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کانگریس صدر کے عہدے کے لیے نامزدگی کا آج آخری دن ہے۔ ششی تھرور نے پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ملکارجن کے بھی کچھ وقت میں فارم بھرنے کی امید ہے۔ اب میچ ششی تھرور بمقابلہ ملکارجن کھڑگے کا ہوگا۔بتا دیں کہ جی-23 میں شامل بھوپیندر ہڈا نے بھی صدر کے عہدے کے لیے کھڑگے کی حمایت کی ہے۔ بتادیں کہ صدر کے عہدے کی دوڑ سے دگ وجے سنگھ اور اشوک گہلوت کے نام باہر ہو چکے ہیں۔
دراصل، دگ وجے سنگھ نے آج بتایا کہ میں نے آج ملکارجن کھڑگے سے ملاقات کی تھی۔ میں ان کے خلاف نہیں لڑوں گا بلکہ ان کا حامی ہوں گا۔ میں ہمیشہ کانگریس کے لیے کام کروں گا۔کانگریس صدر کے انتخاب کے لیے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق 22 ستمبر کو نوٹیفکیشن جاری کیا گیا اور 24 ستمبر کو کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا عمل شروع ہوا جو 30 ستمبر تک جاری رہے گا۔کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 8 اکتوبر ہے۔ ایک سے زیادہ امیدواروں کی صورت میں ووٹنگ 17 اکتوبر کو ہوگی اور نتائج کا اعلان 19 اکتوبر کو کیا جائے گا۔



