گنجے پن کیلئے نسخۂ اکسیر
گنجے ہونے والے اور گنجے پن کا شکار افراد کے لئے یہاں ایک ایسا گھریلو ٹوٹکا بتایا جارہا ہے
گنجاپن جہاں مردوں میں بہت عام ہوتا جارہا ہے وہیں خواتین بھی اس مسئلے کا شکار نظر آنے لگی ہیں۔ گرتے بالوں کو روکنے کے لئے مرد وخواتین حضرات طرح طرح کے تیل، ادویات، لوشن اور نہ جانے کون کون سے ٹوٹکے آزماتے نظر آتے ہیں مگربال ہوتے ہیں کہ سر کو جیسے الوداع کہنے کے لئے تیار بیٹھے ہوں۔
گنجے ہونے والے اور گنجے پن کا شکار افراد کے لئے یہاں ایک ایسا گھریلو ٹوٹکا بتایا جارہا ہے جو استعمال کرکے خواتین وحضرات گنجے پن کے مسائل سے چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں۔
ہو الشافی: کنیر کا درخت جو جھاڑی نما ہوتا ہے اس کے 50 سے 70 گرام پھول جو کہ سرخ اور پیلے رنگ کے ہوتے ہیں لے کر اسے صاف اور خشک کرلیجئے اب اس میں ایک لیٹر سرسوں، کھوپرے یا زیتون کا تیل ڈال کر اتنا پکائیں کہ پھول جل کر کالے رنگ میں تبدیل ہوجائیں بعد ازاں تیل کو چھان کر اس میں سے جلے ہوئے پھول نکال کر باہر پھینک دیں اور باقی بچے ہوئے تیل کو کسی بوتل میں بھرلیں اور استعمال کریں۔ ان شاء اللہ گنجاپن آہستہ آہستہ بالکل ختم ہوجائے گا۔
گنج پن کا گھریلو علاج
روزانہ زیتون کا تیل سر میں ڈال کر گنج کی خوب مالش کیجئے ان شاء اللہ اس طرح بند شدہ مسام کھل جائیں گے اور بال اگنے لگیں گے مگر یہ عمل بہت دنوں تک جاری رکھنا ہوگا۔سر میں پیاز کا رس تیل کی طرح ڈالنے سے جووں کا خاتمہ ہوجاتا ہے نیز بیماری سے جو بال جھڑ چکے ہوتے ہیں دوبارہ اگ جاتے ہیں۔
داڑھی یا سر کے بال جھڑتے ہوں یا گنج ہو تو آٹھ زیتون کے گرم کئے ہوئے تیل میں ایک چمچ اصلی شہد اور ایک چمچ باریک پسی ہوئی دار چینی ملالیں پھر جہاں کے بال جھڑتے ہوں وہاں خوب مسلیں پھر پانچ منٹ کے بعد دھولیں یا نہالیں بچا ہوا تیل دوبارہ استعمال کرسکتے ہیں ان شاء اللہ عز وجل چند دنوں میں فائدہ نظر آجائے گا مگر تا حصول شفاء یہ عمل جاری رکھئے۔ کلونجی پیس کر مہندی میں ملاکر سر میں لگانے سے سر کے بال جھڑنا بند ہوجاتے ہیں۔



