بین الاقوامی خبریںدلچسپ خبریں

ایلون مسک کی 74 سالہ والدہ کھیلوں کے جریدے کے سرورق پر نمودار

ٍنیویارک،20/مئی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)انسان کی عمر بڑھنے کے ساتھ خوابوں کا سلسلہ ختم نہیں ہوتا ہے۔ جب تک ہم حیات ہیں ہمیں چاہیے کہ خواب دیکھیں اور اپنے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرنے کی کوشش جاری رکھیں۔ اگر یہ کہا جائے کہ دنیا کے امیر ترین شخص کی ماں بھی اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے کوشاں ہیں تو آپ کا کیا خیال ہے ؟!جی ہاں امریکی ارب پتی ایلون مسک کی 74 سالہ والدہ عمر رسیدہ ترین فیشن ماڈل بن گئی ہیں۔ وہ انگریزی کے اسپورٹس جریدے کے سر ورق پر تیراکی کے لباس میں نمودار ہوئیں۔ یہ تیراکی کے لباس سے متعلق مذکورہ جریدے کا خصوصی شمارہ تھا۔

ایلون کی والدہ غذائی ماہر ہیں۔ وہ ان چار خواتین میں سے ایک ہیں جنہوں نے 2022 کے لیے تیراکی کے لباس سے متعلق جریدے کے خصوصے شمارے کے سر ورق پر جگہ پائی۔ دیگر مشہور خواتین میں اداکارہ کم کارداشیان ، گلوکارہ سیارا اور موسیقار یومی نو شامل ہیں۔ایلون مسک کی والدہ نے جریدے کی جانب سے جاری ایک وڈیو کلپ میں ہنستے ہوئے کہا کہ اگر مجھے خود سے خیال آتا کہ میںجریدے کے لیے تیراکی کے لباس کی ماڈلنگ کروں تو بہت سے لوگ مجھے دیوانی سمجھ کر مجھے دور بھگانے کی کوشش کرتے تاہم اب یہ لیجیے میں ماڈل بن گئی ہوں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button