جرائم و حادثات

اسپتال میں ذہنی مریض کے ساتھ زیادتی کا شرمناک واقعہ

رانچی ، 14جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)جھارکھنڈ کے ضلع دھنباد میں جنسی جرم کی ایک قابل نفرت اور شرمناک حرکت سامنے آئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق یہاں ایک دماغی خاتون مریض کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ۔ دھنباد کے سرکاری اسپتال شہید نرمل مہتو میڈیکل کالج اسپتال میں ایک ایمبولینس ڈرائیور نے ہفتہ کی شب یہ گھناؤنا جرم انجام دیا تھا۔

کہا جاتا ہے کہ اس جرم میں چائے بیچنے والے نے #ایمبولنس ڈرائیور کی مدد کی۔اطلاع کے مطابق26 جون کو ایک #ذہنی #خاتون #مریض کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا ، جو ٹھیک سے بول بھی نہیں پاتی تھی۔ اسپتال کو بھی اس خاتون کی شناخت کے متعلق اطمینان نہیں ہے ۔ اس معاملہ میں ٹی او آئی کی خبر کے مطابق ایمبولینس ڈرائیور سنجے داس اور چائے دوکان کے مالک کشن نے متأثرہ خاتون کو خواتین وارڈ سے بہلا #پھسلاکر اسپتال کے ایک ویران کونے میں لے گئے، اور اس کے ساتھ #زیادتی کی۔

اسپتال کے عملے کے کچھ افراد کو اس کا پتہ چل گیا ، لیکن تب تک ڈرائیور بھاگ گیا، لیکن چائے والا پکڑا گیا۔ اس واقعہ کے پس منظر میں اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ اے کے چودھری کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد چائے والے کوپولیس کے حوالے کردیا گیا ہے، وہیں اسپتال انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات کے لئے پانچ ممبران پر #مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔

اے ایس پی منوج سور گیا کے مطابق ڈرائیور مفرورہے، جبکہ چائے بیچنے والے سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ لیکن یہ بھی کہا جاتا ہے کہ پولیس نے ملزم ڈرائیور سنجے داس کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button