بین الاقوامی خبریں

فحاشی کی طرف بڑھتا جدید سعودیہ سرزمین عرب پرکوریائی پاپ موسیقی بینڈ کا والہانہ استقبال

ریاض،14جنوری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) ولی عہد بن سلمان نے پورے سعودی عرب کے لئے نام نہاد ویژن کا اعلان کیا ہے ،جسے ترقی ، خوشحالی اور بقائے باہمی کا ضامن قرار دیا جارہا ہے، لیکن اس ویژن کے نام پر فحاشی اور عریانیت کی ریل پیل مچی ہوئی ہے ۔ جس سرزمین عرب کو پاک اور مقدس قرار دیا گیا ، اب بن سلمان کے ایماء پر ناپاک منصوبے کے تحت پاکیزگی اور تقدس کو سبوتاژ کیا جارہا ہے ، اور ستم تو یہ ہے کہ پورا عالم ِ اسلام خاموش تماشا دیکھ رہا ہے۔

کوئی نکیر اور گرفت نہیں، جو کہ عتابِ الٰہی کا موجب ہے۔ اسی تناظر میں ریاض کے ہوائی اڈے پر شائقین نے کوریائی بینڈ پارٹی کے مکروہ استقبال کے لئے مبارک سلامت کے نعرے لگائے گئے اور خیر مقدم راہوں میں گلاب کے پھول بچھائے گئے ۔

اس کاانکشاف بینڈ کی طرف سے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو سے ہوا ۔ اطلاع کے مطابق کورین بینڈ 14 جنوری کو ایک کنسرٹ پیش کرے گا جس میں جنوبی کوریا کے مشہور گلوکار چونگ ہا بھی شرکت کریں گے۔سعودی عرب میں یہ پہلا ’کے پوپ‘ کنسرٹ ہے اور یہ ریاض سیزن کی سرگرمیوں کا حصہ ہے ، جس میں بین الاقوامی فنکاروں اور بینڈز کے ایک گروپ کی میزبانی کی جائے گی۔

اسٹرائے کڈز بینڈ کی مختصر فنی زندگی کے باوجود خاص طور پر نوجوانوں میں سامعین کی ایک بڑی تعداد میں مقبول ہے، جس کی شہرت عرب نوجوانوں میں ایک مخصوص ایجنڈہ کے تحت پھیلائی جا رہی ہے۔خیال رہے کہ یہ بینڈ نو کم عمر لڑکوں پر مشتمل ہے،جن کے تعلق سے ہم جنس پرستی کے بھی الزامات لگے ہیں ۔

ان میں بینگ چان، جن، لی نو، چانگ بن، ہیون جن، ہان، فیلکس، سیونگ من، مکنے اور انڈیانا۔توقع ہے کہ ریاض میں ہونے والے اس کنسرٹ میں فحاشی کے دلدادہ سامعین اور نوجوان کی ایک بڑی تعداد شرکت کرے گی۔اس سے قبل جسٹن بیبر ریاض میں اپنا پروگرام پیش کرچکے ہیں ، جس میں فحاشی کے دلدادہ نوجوانوں نے حصہ لیا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button