
نئی دہلی 9ستمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)سڑک ٹرانسپورٹ اورشاہراہوں کے مرکزی وزیرنتین #گڈکری نے کہا ہے کہ ملک کی سیکورٹی کو مستحکم کرنے کے لیے 19 دیگر مقامات پر #ایمرجنسی #لینڈنگ سہولتیں قائم کی جائیں گی۔وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے ساتھ #راجستھان میں 925 اے قومی شاہراہ پر ایمرجنسی لینڈنگ کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس شاہراہ رن وے سے ان سرحدوں کے تحفظ کو مزید مستحکم کیا جا سکے گا جو اسٹریٹیجک اعتبار سے اہمیت کے حامل ہے۔
گڈکری نے کہاہے کہ راجستھان میں فلوڈی – جیسلمیر روڈاور باڈمیر روڈ ،مغربی #بنگال میں ، بالاسور روڈ ،پانا گڑھ کے نزدیک کھڑک پور کیونجھار روڈ ،تمل ناڈو #چنئی میں کے کے ڈی ، آندھرا پردیش میں پڈوچیری روڈ، نیلور ، انگول روڈ اور انگول چکیالو رپیٹ روڈ،ہریانہ میں منڈی ڈبوالی سے اوڈھان روڈ ، #پنجاب میں سنگرور کے نزدیک ، گجرات میں بھج نلیا روڈ اور سورت بڑودا روڈ ، جمو ں اور #کشمیر میں بانیہال- شری نگر روڈ ، آسام میں لیہ / نیوما علاقہ ، جورہاٹ بارا گھاٹ روڈ ، سیو ساگر کے نزدیک ، باگ ڈوگرا ہاشیماڈا تیز پور روٹ اور آسام میں ہاشی ماڈا گواہاٹی روڈ ویمرجنسی لینڈنگ سہولتوں کے طور پر تیار کی جائے گی۔
وزیرنے کہاہے کہ وزیر اعظم نریند مودی جی کی قیادت میں عالمی درجے کی قومی شاہراہ کی تعمیر کا کام ریکارڈ رفتار سے جاری ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ ہماری قومی شاہراہوں کو اب فوج بھی استعمال کرے گی جس سے ہمارے ملک کو مزید تحفظ فراہم ہوگا اور ہنگامی صورت حال کے لیے بھی ہمیشہ مستعد رہا جا سکے گا۔
آبی وسائل کے وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت چیف آف ڈفینس اسٹاف جنرل بپین راوت اور ایئر چپف مارشل آر ایس بھدوریا بھی اس موقع پر موجود تھے۔



