
شہنشاہِ جذبات مرحوم دلیپ کمار ریاستی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک غم نصیب زوجہ سائرہ بانو نے اشکبار آنکھوں سے کہا،’الوداع‘
ممبئی ،۷؍ جولائی :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ہندوستانی فلم انڈسٹر ی کے #شہنشاہِ جذبات ، مشہور لیجنڈری #دلیپ #کمارعرف یوسف #خان نے گرچہ دنیا کو الوداع کہا ہو، لیکن وہ اپنی #فلموں کے ذریعہ لوگوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ ان کی جادوئی شخصیت کا کرشمہ ہے کہ ان کے نہ صرف ہندوستان بلکہ بیرون ملک بھی بہت بڑی تعداد میں مداح ہیں۔
ایسے میں ان کی موت کی خبر سے پوری دنیا میں سوگ کی لہر دوڑگئی ۔ کئی فلمی اور سیاسی شخصیات آخری بار ان سے ملنے کے لئے پہنچیں، مرحوم دلیپ صاحب کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے ان کے کئی مداح ان کے گھر کے باہر بھی جمع ہوگئے۔ #مہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ ادھو #ٹھاکرے نے ان کے آخری سفر کو یادگار بنانے کے لئے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔
وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کی ہدایات کے مطابق دلیپ کمار کی تجہیزو تکفین سے قبل مکمل ریاستی اعزاز اور سلامی دی گئی۔مرحوم دلیپ کمار کی لاش کو ترنگے میں لپیٹا گیا ۔میڈیااہلکار اور ان کے مداح کا بڑا ہجوم مرحوم دلیپ کمار کی آخری جھلک پانے کا منتظررہا، اس کی وجہ سے سکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کیے گئے تھے۔جب کہ ان کی شریک حیات غم نصیب سائرہ بانو کی تصویر بھی منظرعام پر آئی ہے ،
ان کا مرحوم دلیپ کمار کی جدائی میں رو رو کربرا حال تھا ۔وہ اپنے اشکوں کو چھپانے کے لئے چہرے کو ماسک سے ڈھک لیا تھا، لیکن ان کی آنکھیں ان کے غم کو بیان کر رہی تھیں۔کمال تو یہ ہے کہ سائرہ بانو اپنے شوہرمرحوم دلیپ کمار کے انتقال کے بعد پامردی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے آپ کو سنبھال کر تمام ذمہ داریوں کو نبھاتی ہوئی نظر آئیں۔واضح ہو کہ مرحوم دلیپ کمار کی موت پر #وزیراعظم #مودی سمیت دیگر مشہور #شخصیات نے تعزیت پیش کی ہیں ۔



