قومی خبریں

Ola، Uber، Zomato جیسی کمپنیوں کے ملازمین کو مل سکتا ہے سماجی تحفظ

سپریم کورٹ نے مرکز سے پوچھا

نئی دہلی،13 ؍دسمبر:(اردودنیا/ایجنسیاں)سپریم کورٹ نے Uber، Ola، Swiggy اور Zomato کے ملازمین کے لیے سماجی تحفظ کے فوائد حاصل کرنے کی درخواست پر مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کیا ہے۔ سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پوچھا ہے کہ کیا Uber، Ola، Swiggy، Zomato کے ملازمین کو دیہاڑی مزدورمانتے ہوئے سماجی تحفظ کے فوائد دیئے جا سکتے ہیں یا نہیں؟

مرکز کو جواب دینے کے لیے 4 ہفتے کا وقت دیا گیا ہے۔ اس معاملے کی سماعت جسٹس ایل این راؤ اور جسٹس بی آر گوائی کی بنچ نے کی۔ سماعت کے دوران درخواست گزار کی طرف سے پیش ہونے والے وکیل اندراجے سنگھ نے کہا کہ ہم یہ حکم چاہتے ہیں کہ یہ ڈرائیور آجر ملازم کے مساوات والے مزدور ہیں اورآزاد ٹھیکیدار نہیں ہیں۔

کیونکہ ہندوستان میں کمپنیاں ان کا حوالہ دیتی ہیں۔ امریکہ میں ان کو مزدورتسلیم کیا جاتا ہے۔ وہ موجودہ قوانین کے تحت سماجی تحفظ کے فوائد کے بھی حقدار ہیں۔دراصل سپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کی گئی ہے جس میں Uber، Ola، Swiggy، Zomato کے ملازمین کے لیے سماجی تحفظ کے فوائد کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

عرضی میں مرکزی حکومت کو ہدایت کی درخواست کی گئی ہے کہ وہ Uber، Ola Cabs، Swiggy اور Zomato سے وابستہ ’’گگ ورکز ‘‘اور’’پلیٹ فارم ورکرز‘‘کو سماجی تحفظ کے فوائد فراہم کرنے کے لیے ہدایات دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

ایپ پر مبنی عوامی سہولیات سے متعلق کئی کمپنیوں کے ملازمین نے سپریم کورٹ میں ایک ساتھ درخواست دائر کی تھی۔ ان لوگوں نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ دن رات محنت کرنے کے باوجود کمپنیوں نے ان کی سوشل سکیورٹی کے لیے کوئی ٹھوس انتظامات نہیں کیے ہیں۔

یہ آئین کے آرٹیکل 14 اور 21 میں دئیے گئے برابری اور باوقار زندگی گزارنے کے حق کی خلاف ورزی ہے۔ عرضی میں ان لوگوں نے کووڈ بحران کے دوران زندگی اور معاش پر پیدا ہونے والے بحران کے پیش نظر مالی مدد کی بھی درخواست کی ہے۔

درخواست کے مطابق 31 دسمبر تک ایپ پر مبنی ٹیکسی سروس سے وابستہ ڈرائیوروں کو کم از کم 1175 روپئے یومیہ اور ڈیلیوری بوائز کو 675 روپئے یومیہ کی ادائیگی کویقینی بنایا جائے تاکہ وہ اپنے خاندان کا پیٹ پال سکیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button