سرورققومی خبریں

کہیں انجو پر تحائف کی بارش تو کہیں سیما کھانے کو پڑے لالے شہرت سے نے چھینا سکون اور روزگار، سیما- سچن کا درد چھلک پڑا

پاکستانی خاتون سیما حیدر کی کہانی ان دنوں کافی سرخیوں میں ہے

نوئیڈا،31جولائی:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) سچن نامی شخص کے پاس غیر قانونی طریقہ سے ہندوستان آئی پاکستانی خاتون سیما حیدر کی کہانی ان دنوں کافی سرخیوں میں ہے۔ سیما نوئیڈا میں سچن مینا سے شادی کرکے اپنے چار بچوں کے ساتھ رہ رہی ہے۔ جاسوسی کے شک میں پولیس کی پوچھ گچھ کی زد میں آئی سیما حیدر سے وابستہ ایک نیا ویڈیو سامنے آیا ہے، جو چونکانے والا ہے۔ اس ویڈیو میں اس کی تنگ حالی جھلک رہی ہے۔ اس ویڈیو میں ایک سن رسیدہ شخص نظر آرہا ہے، جو تنگ حالی کے حالات بیان کررہا ہے۔ وہ اس میں سیما کے آنے کے بعد میڈیا کی سرخیوں کی وجہ سے اپنے گھر کی مالی پریشانیوں کے بارے میں بتا رہا ہے۔ اس دوران پولیس سے مدد بھی مانگ رہا ہے۔ویڈیو میں سن رسیدہ شخص یہ کہتے ہوئے نظر آرہا ہے کہ ان کے گھر میں پہلے سے جو راشن تھا وہ ختم ہوگیا ہے اور کافی پریشانیوں کو سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

میڈیا کے مجمع کی وجہ سے گریٹر نوئیڈا کے کسی دوسرے گھر میں سیما اور سچن رہ رہے ہیں۔ گھر میں قید ہوجانے کی وجہ سے حالات تنگ ہوگئے ہیں اور کھانے پینے کی بھی قلت ہورہی ہے۔ ویڈیو میں بتایا جارہا ہے کہ روز کمانے کھانے والے لوگ ہیں، اس لئے ہمارے گھر میں کھانے پینے کی پریشانی ہورہی ہے۔ویڈیو میں مقامی ایس ایچ او کو خط لکھنے کی بات بھی کہی گئی ہے، تاکہ پولیس کے سینئر افسران تک بات پہنچے اور ان کی کچھ مدد ہوسکے۔ سچن کے والد بھی اپنے گھر کی مالی پریشانیوں کے بارے میں بتا رہے ہیں۔ اس ویڈیو کے مطابق اس وقت سیما حیدر اور سچن مینا سے کوئی پولیس پوچھ گچھ نہیں ہورہی ہے، لیکن ان کے پاس کوئی کام نہیں ہے اور ایسے میں پیسہ نہیں بچا ہے۔

بتادیں کہ غیرقانونی طور پر ہندوستان آئی سیما ان دنوں جانچ ایجنسیوں کے رڈار پر ہے۔ یوپی اے ٹی ایس نے سیما اور سچن سے پوچھ گچھ بھی کی ہے۔ سیما اور سچن کے معاشقہ کی کہانی کو ملک ہی نہیں بلکہ بیرون ملک کی میڈیا نے بھی کوور کیا تھا۔ میڈیا سے پریشان ہوکر اب سچن کے کنبہ نے اپنے دروازے کے باہر ایک پوسٹر چسپاں کردیا ہے۔ اس پوسٹر پر لکھا ہے: میڈیا پلیز رسپیکٹ مائی پرائیویسی۔ پوسٹ کے نیچے مینا فیملی لکھا ہوا ہے۔ خیال رہے کہ وہیں قانونی طور پر پاکستان جاکر مبینہ طور پر نصر اللہ نامی شخص سے شادی کے بعد ہندوستانی خاتون پر تحائف اور دولت کی بارش ہو رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button