سرورققومی خبریں

عتیق کو نہیں جانتے، ہم ہندو ہیں، مجھے بھی مار دو،مہلوک وجے کی بیوہ

وجے کے گھر پر صف ماتم بچھا ہوا ہے۔

الٰہ آباد،6مارچ:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)امیش پال قتل کیس میں پریاگ راج پولیس نے آج علی الصبح انکاؤنٹر کیا۔ اس انکاؤنٹر میں اومیش پال کو پہلے گولی مارنے والا وجے چودھری عرف عثمان مارا گیا۔ وجے کے انکاؤنٹر پر اس کی اہلیہ نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ’ ہم عتیق احمد کو نہیں جانتے اور میرے شوہر کا نام صرف وجے چودھری ہے۔خبر کے مطابق پریاگ راج کے کودھیارہ علاقے کے رہنے والا وجے چودھری آج علی الصبح ایک انکاؤنٹر میں مارا گیا۔ وجے کے گھر پر صف ماتم بچھا ہوا ہے۔ خبروں کے مطابق وہاں موجود لوگ پولیس کو کوس رہے ہیں اور پورا خاندان انکاؤنٹر کی تھیوری پر سوال اٹھا رہا ہے۔

روتی ہوئی بیوی کہہ رہی تھی کہ ہم ہندو ہیں، ہمارا نام زبردستی عثمان رکھا جا رہا ہے۔بیوی نے کہا کہ مجھے بھی میرے شوہر کے ساتھ مار دیا جائے ،کیونکہ میرے پیچھے کوئی نہیں ہے، میں کس کے سہارے زندہ رہوں گی۔ بیوی کا کہنا ہے کہ ہم کسی عتیق کو نہیں جانتے، ان کے شوہر وجے چودھری گاڑی چلاتے تھے۔اس کے بعد پریاگ راج پولس نے باہری علاقے میں وجے عرف عثمان کو پکڑنے کے لیے جال بچھایا۔ پولیس نے جیسے ہی صبح سویرے وجے عرف عثمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو اس نے فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں وجے عرف عثمان مارا گیا، وجے عرف عثمان عتیق گینگ کا مبینہ طو رپر اہم رکن بتایا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button