مالیگاؤں:(راست) الحمدللہ سالہائے گذشتہ کی طرح امسال بھی حضرت بی بی فاطمہؓ گرلس ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کا رزلٹ شاندار رہا۔ کل 63؍طالبات امتحان میں شریک ہوئیں۔ جن میں 12؍طالبات Distinctionاور 44؍طالبات Grad Iسے اور 3؍طالبات Grade IIسے کامیابی حاصل کی۔ اس طرح مجموعی رزلٹ 93.33فی صد رہا۔
ہونہار اور ذہین طالبات میں آسمہ پروین ناصر خان(88.33%)، پروین بانو محمد سلیم (82.00%)، شگفتہ نذیر پٹیل (78.83%)، شگفتہ شیخ رحیم (78.83%)، آسمہ بانو عبدالحمید(77.50%)، مصباح کوثر شیخ محسن (76.17%)، ارم نیلم ساجد اقبال (76.00%)، حافظہ عرشین نکہت جمیل احمد (76.50%)، صبا ناز انصاری محمد عمیر (76.17%)، آسیہ کوثر افضل خان (75.83%)، حافظہ حسنیٰ فردوس کلیم خان (75.33%)۔
اس عظیم اور نمایاں کامیابی پر ادارۂ ہٰذا کے پریسیڈنٹ الحاج شیخ عبدالوہاب عبدالرزاق صاحب اور پرنسپال انصاری اعجاز احمد صاحب ٹیچنگ و نان ٹیچنگ اسٹاف تمام کامیاب طالبات کو اور ان کے سرپرستوں کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ محنتی اساتذۂ کرام کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ کی مخلصانہ محنت کا ثمرہ دونوں جہاں میںعطا فرمائے۔ آئندہ اس سے بہتر کارکردگی کرتے ہوئے اُمت کی بیٹیوں کے روشن مستقبل کے لیے آپ کو مینارِ نور بنائے۔ آمین



