
حیدرآباد:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)طلبا برادری نے خانگی انجینیئرنگ #کالجس بی زمرے میں داخلہ کی اہلیت کے باوجود داخلے نہ دینے کا الزام کیا ہے ۔ درخواستیں قبول کرنے تیار نہیں ہیں اور نہ ہی استرداد کی وجہ بتائی جارہی ہے ۔ کم #رینکس والے طلبہ کو داخلہ دینے پر حیرت کا اظہار کر رہے ہیں ۔ ریاست میں داخلوں اور فیس کو کنٹرول کرنے والی کمیٹی کو ایک ہفتہ میں 54 درخواستیں ملیں ۔
شکایت کنندہ طلبہ ایک سے زائد کالجس میں درخواستیں دے چکے ہیں ۔ جس پر کمیٹی نے مختلف کالجس کو نوٹس روانہ کرکے رینکس کی بنیاد پر داخلہ نہ دینے کی وضاحت طلب کی ۔ کمیٹی آفس سے رجوع ہونے والے جے ای ای مینس میں رینکس حاصل کرچکے ہیں ۔ قواعد کے مطابق بی زمرے کی #انجینئرنگ نشستیں پہلے جے ای ای سے بچ جاتی ہیں تو انٹر مارکس میں میرٹ کی بنیاد پر مختص کی جاتی ہیں تاہم خانگی کالجس پر من مانی فیصلے کرکے نشستیں فروخت کرنے کے الزامات عائد ہو رہے ہیں ۔
ٹی ایس ایف آر سی صدرنشین پی سوروپ ریڈی نے کہاے کہ بی زمرہ میں نشستوں پر داخلہ کے دوران قواعد پر سختی سے عمل ہونا چاہئے ۔ اس کی خانگی انجینئیرنگ کالجس انتظامیہ کو سختی سے ہدایت دی گئی ۔ داخلہ کے اہل طلبہ کو بہر صورت میں داخلہ ملنا چاہئے ۔ #منیجمنٹ کوٹہ میں #نسشتوں کی بھرتی کے تعلق سے تمام خانگی #کالجس 15 اکٹوبر تک #تلنگانہ ہائیر #ایجوکیشن کی تفصیلات پیش کریں ۔



