اسپورٹس

ہندوستان کے خلاف گلابی گیند استعمال کرنے کے لئے انگلش گیندباز بے قرار

میچنئی دہلی: (اردودنیا.اِن)چار میچوں کی ٹیسٹ سیریز کا تیسرا میچ ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان احمد آباد میں کھیلا جانا ہے۔ یہ میچ ڈے نائٹ ہوگا اور پنک بال کے ساتھ کھیلا جائے گا۔ انگلینڈ کی ٹیم گلابی گیند کو استعمال کرنے کے لئے بے چین نظر آتی ہے۔

انگلش بولر مارک ووڈ نے کہا کہ ان کی ٹیم اس ٹیسٹ میچ سے بہت پرجوش ہے۔ٹیسٹ سیریز کے تیسرے میچ میں ہندوستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں دنیا کے سب سے بڑے اسٹیڈیم میں کھیلیں گی۔ پہلی بار ایک بین الاقوامی میچ احمد آباد کے موتیرا اسٹیڈیم میں کھیلا جانا ہے

جس میں ناظرین کی صلاحیت1 لاکھ 10 ہزار ہے۔ سیریز میں ہندوستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں 1-1 سے برابر ہیں۔ ہندوستان کو آئی سی سی ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل میں پہنچنے کے لئے سیریز کے دو میچوںکے فرق سے جیتنا ہے۔کولکاتہ میں بنگلہ دیش کے خلاف ہندوستان نے پہلا ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلاتھا۔ یہ انگلینڈ کے خلاف کھیلا جانے والا ہندوستان میں دوسرا پنک بال ٹیسٹ ہوگا۔

یہ میچ ہندوستان نے صرف تین دن میں ایک اننگز اور 46 رنز سے جیتا تھا۔ اس میچ میں فاسٹ بولرزنے تمام 20 وکٹیں حاصل کیں۔ ایشانت نے دونوں اننگز میں مجموعی طور پر 9 وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ امیش یادو نے 7 وکٹیں حاصل کیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button