
لاڈز 19جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)پاکستان کے بلے باز اسپنرز کے خلاف آزادانہ طور پر کھیلنے میں ناکام رہے ۔ #انگلینڈ نے دوسرے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں 45 رنز سے کامیابی حاصل کر کے تین #میچوں کی #سیریز 1-1 سے برابر کردی۔پہلے #بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ نے 19.5 اوورزمیں 200 رنز بنائے جس کے جواب میں #پاکستان کی ٹیم نو #وکٹوں پر 155 رنزہی بنا سکی۔
#انگلینڈ کے دونوں لیگ #اسپنرز #عادل رشید (30 رنز دے کر 2) اور میٹ پارکنسن (25 میں 1 وکٹ) نے #پاکستان پر قابو پانے میں کلیدی کردار اداکیا۔ان دونوں نے آٹھ اوور میں صرف 55 رن بنائے اور تین وکٹیں حاصل کیں۔ انہیں آف اسپنر معین علی کی بھی اچھی مددحاصل ہوئی ، جنہوں نے تین اوورز میں 32 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔ #فاسٹ #بالر #ثاقب محمود نے 33 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔
انگلینڈ کی اننگ کی خاص بات جوز بٹلر کی 59 رنز کی اننگ تھی۔ ایان مورگن کو آرام دیئے جانے کے ساتھ وہ ٹیم کی بھی قیادت کررہے تھے۔ ان کی 39 گیندوں میں سات چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔ ان کے علاوہ لیام لیونگ اسٹون نے 38 اور معین نے 36 رنز کی شراکت کی۔پاکستان کے لیے محمدحسنین نے تین وکٹیں حاصل کیں لیکن اس کے لیے انہوں نے 51 رنز صرف کیے۔
پاکستانی بلے بازوں میں سے کوئی بھی اچھی شروعات کو بڑے اسکور میں تبدیل نہیں کرسکا۔ ان کے لیے محمد رضوان نے 37 اور شاداب خان نے 22 گیندوں پر 36 رنز بنائے۔تیسرا ٹی 20 منگل کو #مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔



