قومی خبریں

اب بس بہت ہوا، بیٹیوں کیخلاف جرائم برداشت نہیں: صدرجمہوریہ ہند

اس طرح کے مظالم کی کسی بھی مہذب معاشرے میں اجازت نہیں دی جا سکتی۔

نئی دہلی ،۲۸؍اگست :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)کولکتہ میں جونیئر ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کیس پر صدردروپدی مرمو کا بڑا بیان آیا ہے۔ انہوں نے معروف نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں بہت مایوس اورخوفزدہ ہوں۔ بیٹیوں کیخلاف جرم برداشت نہیں، انہوں نے کہا،اب بہت ہوچکا۔خواتین کے خلاف مظالم پر صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا کہ بہت ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہاں تک کہ جب کولکتہ میں طلباء، ڈاکٹراورشہری احتجاج کر رہے تھے، تب بھی مجرمین دوسری جگہوں پر گھات لگا ئے بیٹھے تھے۔کولکاتہ میں پیش آنے والے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ خواتین کے خلاف اس طرح کے مظالم کی کسی بھی مہذب معاشرے میں اجازت نہیں دی جا سکتی۔

معاشرے کو بھی ایماندار، منصفانہ اور خود شناس ہونا چاہیے۔صدر دروپدی مرمو نے کہا کہ اکثر قابل مذمت ذہنیت والے لوگ خواتین کو کم انسان، کم طاقتور، کم قابل، کم ذہین کے طور پر دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ معاشرہ نربھیا کے بعد پچھلے 12 سالوں میں ان گنت عصمت دری کو بھول چکا ہے، یہ اجتماعی بھولنے کی بیماری ٹھیک نہیں ہے۔ تاریخ کا سامنا کرنے سے خوفزدہ معاشرے اجتماعی بھولنے کی بیماری کا سہارا لیتے ہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ ہندوستان تاریخ کا سامنا کرے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button