قومی خبریں

جاسوسی معاملہ: حکومت بتائے سافٹ ویئر خریدا یا نہیں ۔اس معاملے پروزیر اعظم مودی نے کیا کاروائی کی؟ اویسی کاسوال

نئی دہلی، 20 جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)جاسوسی اسکینڈل (پیگاسس پروجیکٹ میڈیا رپورٹ) کے حوالے سے پوری اپوزیشن مودی سرکار پر حملہ کر رہی ہے۔ اب آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ #اسدالدین اویسی (Asaduddin Owaisi) نے بھی حکومت پر سنگین الزامات لگائے ہیں۔ اویسی نے کہا ہے کہ حکومت کو فوری طور پر بتانا چاہئے کہ اس نے جاسوسی اسکینڈل پر کیا کاروائی کی ہے، حکومت کو یہ بھی بتانا چاہئے کہ اس نے جاسوسی کے لئے جاسوسی سافٹ ویئر خریدا تھا یا نہیں۔

اویسی نے کہاکہ اگر #حکومت کو #جاسوسی کرانی تھی تو وہ چین سرحد پر جاکر اس کی جاسوسی کرواتی۔انہوں نے کہاکہ مجھے سمجھ نہیں آرہی ہے کہ حکومت اتنی غیر محفوظ کیوں ہے۔ حکومت نے غیر قانونی طور پر جاسوسی کی ہے،اس لئے اسے یہ بتانا ہوگا کہ اس نے جاسوسی کے لئے #سافٹ ویئر خریدا یا نہیں اور اگر اسے خریدا ہے تو اس نے اسے استعمال کیاہے یا نہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button