بین الاقوامی خبریں

ابوظہبی میں اسرائیلی سفارت خانے کا قیام امارات کی قومی غلطی ہے:حماس

غزہ،یکم جولائی :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) #متحدہ عرب #امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں اسرائیل کے سفارت خانے کے افتتاح پر #اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کی قیادت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ #حماس نے #ابوظہبی میں صہیونی ریاست کے #سفارت خانے کے افتتاح کو امارات کی قومی غلطی پراصرار قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حماس کے ترجمان   نے ایک بیان میں کہا کہ امارات کا اپنے ہاں اسرائیلی ریاست کے سفارت خانے کے قیام کی اجازت دینا صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات معمول پرلانے کے بعد اس جرم کو آگے بڑھانے کی کوشش ہے۔ حماس ابو ظہبی میں اسرائیلی سفارت خانے کے افتتاح کو متحدہ عرب امارات کی قومی غلطی قرار دیتی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ #امارات میں اسرائیلی #سفارت خانے کا قیام ایک ایسے وقت میں عمل میں لایا گیا ہے جب دوسری جانب القدس میں سلوان کے مقام پر اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری کا نیا سلسلہ شروع کیا ہے۔ امارات میں اسرائیلی سفارت خانے کے قیام اور اس کے افتتاح سے صہیونی ریاست کو اس کے #جرائم کے تسلسل میں حوصلہ افزائی ملے گی۔

خیال رہے کہ منگل کواسرائیلی وزیر خارجہ نے متحدہ عرب امارات کا پہلا سرکاری دورہ کیا۔ اس دورے کے دوران انہوں نے ابوظہبی میں صہیونی ریاست کے سفارتخانیکا بھی افتتاح کیا ہے۔ستمبر 2020ء کو متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کو تسلیم کرتے ہوئے صہیونی ریاست کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کا اعلان کیا تھا۔ اس اعلان کے بعد #صہیونی ریاست کیوزیرخارجہ کا یہ امارات کا پہلا دورہ ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button