بیٹی کی عصمت دری کی بنائی فحش ویڈیو، شادی کے بعد بھی باپ بدتمیزی کرتا رہا
ایٹہ میں ایک باپ نے اپنی ہی بیٹی کی کئی بار عصمت دری کی اور اس دوران فحش ویڈیو بنائی۔ یہی نہیں باپ نے بیٹی کی شادی کے بعد بھی ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دے کر کئی بار زیادتی کی۔
اترپردیش :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)اترپردیش کے ایٹہ میں باپ بیٹی کے رشتے کو شرمناک بنانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ باپ نے اپنی ہی بیٹی کو کئی بار زیادتی کا نشانہ بنایا۔ اس کے بعد اس کی فحش ویڈیو بنائی اور تصویریں کھینچیں اور باپ نے بیٹی کو دھمکی دی کہ وہ کسی سے شکایت نہ کرے۔ فی الحال بیٹی نے تھانہ کوتوالی میں باپ کے خلاف عصمت دری کی ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس نے ملزم باپ کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق بیٹی کی شادی کے بعد بھی باپ نے فحش ویڈیو اور تصویر وائرل کرنے کی دھمکی دے کر کئی بار زیادتی کی۔ بدنامی کے ڈر سے وہ احتجاج نہیں کر سکتی تھی۔
باپ کی دھمکی سے ڈر کر بیٹی بھی خاموش رہی تاہم سارا معاملہ اس وقت سامنے آیا جب متاثرہ کی ماں نے ملزم باپ کے موبائل پر بیٹی کی فحش ویڈیوز اور تصاویر دیکھ لیں۔ ماں کے پوچھنے پر بیٹی نے والد کے ساتھ ہونے والے ظلم کی ساری داستان ماں کو سنادی۔ متاثرہ کی ماں یہ سن کر حیران رہ گئی۔
اس کے بعد ماں بیٹی نے مل کر کوتوالی نگر تھانے میں عصمت دری اور فحش ویڈیو بنانے کے الزام میںوالد کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی۔ جس کے بعد پولیس نے پورے واقعہ کی تفتیش کرتے ہوئے ملزم باپ کو گرفتار کرلیا۔ایس پی دھننجے سنگھ کشواہا نے بتایا کہ کوتوالی پولیس اسٹیشن نگر علاقے کے تحت ایک بیٹی نے اپنے والد کے خلاف عصمت دری اور فحش ویڈیو بنانے کی شکایت درج کرائی ہے۔ اس سلسلے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ تفتیش کے بعد مقدمے میں نامزد ملزمان کا ملوث ہونا ثابت ہونے پر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس اس سلسلے میں مزید کارروائی کر رہی ہے۔پولیس نے بتایا گیا کہ ملزم کی 5 بیٹیاں اور دو بیٹے ہیں۔ متاثرہ بڑی بیٹی ہے۔ ملزم اور اس کے بیٹے مزدوری کرتے ہیں



