
نئی دہلی ،31؍مارچ :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)جمعرات 31 مارچ 2022 کو ملک بھر میں گزشتہ 10 دنوں میں پٹرول-ڈیزل مسلسل نویں بار مہنگا ہو گیا ہے۔ تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے آج پٹرول اور ڈیزل دونوں میں 80-80 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا ہے۔ آج کے اضافے کے بعد ان 10 دنوںمیں تیل کی قیمت میں کل اضافہ 6.40 روپئے فی لیٹر ہو گیا ہے۔ آج کے اضافے کے بعد دہلی میں پٹرول کی قیمت 101.81 روپئے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
نیز ڈیزل 93 روپئے سے آگے بڑھ کر 93.07روپئے فی لیٹر پر فروخت ہو رہا ہے۔دوسری جانب ممبئی میں آج تیل کی قیمت میں 84 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔ یہاں پٹرول 116.72 روپئے اور ڈیزل 100.94 روپئے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔ آج چنئی میں پٹرول-ڈیزل کی قیمت میں 76 پیسے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد ان کی قیمت بالترتیب 107.45 روپئے فی لیٹر اور ڈیزل 97.52 روپئے فی لیٹر پر چل رہی ہے۔
کولکاتہ میں پٹرول کی قیمت میں 83 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 80 پیسے کا اضافہ کیاگیا ہے۔ یہاں پٹرول 111.35 روپئے اور ڈیزل 96.22 روپئے فی لیٹر کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے۔



