
ممبئی :(اردودنیا.اِن/ایجنسیز) سلمان خان اور وویک اوبیرائے کے درمیان سالوں پہلے ہوا تنازعہ کسی سے چھپا نہیں ہے۔ وویک اور سلمان کے درمیان ایشوریہ رائے کو لے کر خوب جھگڑا ہوا تھا۔ ان دونوں ایشوریہ وویک کو ڈیٹ کررہی تھیں۔ سلمان کو یہ بات پسند نہیں آئی اور انہوں نے وویک کو ایک رات کال کر کے جم کر کھری کھوٹی سنائی۔ کچھ سال پہلے جب سلمان خان رجت شرما کے شو آپ کی عدالت پر پہنچے تھے، تب انہوں نے وویک کو لے کر کچھ باتیں کہی تھیں۔سلمان کے ساتھ بات چیت میں رجت شرما کہتے ہیں کہ انہوں نے ابھیشک بچن کو گلے لگایا، شاہ رخ خان کو گلے لگایا لیکن وویک اوبیرائے کو گلے نہیں لگایا۔ اس پر سلمان خان کہتے ہیں، ’سر ہر ایک چیز کی ایکسپائری ڈیٹ ہوتی ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ اینگر اور باقی چیزوں کے لیے بھی ایکسپائری ڈیٹ ہونی چاہیے۔ یہ نہیں کہوں گا کہ میں کبھی ان کو (وویک اوبیرائے) کے پاس جا کر ان سے ہاتھ ملاوں گا یا ان سے کبھی بات کروں گا۔ وہ کرنا بھی چاہیں گے تو میں دور ہی ہٹ جاوں گا، لیکن میرا ان سے کوئی پرابلم نہیں ہے۔‘



