طوفان الاقصیٰ کی حمایت میں میاخلیفہ کا ٹوئٹ ، اسرائیل نواز کی شدید مخالفت
پورن اسٹار میا خلیفہ نے فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کا بیان دیا ہے۔
لندن، 10اکتوبر :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) دنیا کو ابھی یوکرین اور روس کے درمیان جاری جنگ کی ہولنا کیوں کا سامنا ہے،دریں اثناء اب اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنگ چھڑ گئی ہے۔ ہفتہ 7 اکتوبر کی صبح فلسطینی جنگجو تنظیم حماس نے 5ہزار میزائل داغ کر اسرائیل کے ناقابلِ تسخیر کے گمان کو پاش پاش کردیا۔ حماس کے اس حملے پر اسرائیل نواز تنقید کر رہے ہیں لیکن کچھ لوگ فلسطینیوں کے حق میں بھی کھڑے ہیں۔ ان میں سے ایک پورن اسٹار میا خلیفہ کا نام سرفہرست ہے جس نے فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے بیان دیا ہے۔ جس کی وجہ سے وہ سوشل میڈیا پر ٹرول ہو رہی ہے۔
پورن اسٹار میا خلیفہ نے فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کا بیان دیا ہے۔ٹویٹر پر ایک پوسٹ میں میا نے کہا کہ اگر آپ فلسطین کے حالات کو دیکھ سکتے ہیں اور فلسطینیوں کے حق میں نہیں ہیں، تو آپ امتیازی سلوک کر رہے ہیں، اور وقت آنے پر تاریخ دکھائے گی۔ پھر کیا، یہ کہنے کے بعد ایسا لگتا ہے جیسے بہت سے لوگ میا خلیفہ کو بری طرح تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ایک صارف نے لکھا کہ شاید آپ نے یہ ٹویٹ کرنے سے پہلے حماس کی جانب سے کی جانے والی بربریت کو نہیں دیکھا۔ آپ شاید غلط سائیڈ پر کھڑی ہیں اور تاریخ آپ کو آئینہ دکھائے گی۔
کچھ صارفین نے لکھا کہ میا نے اس ٹویٹ کے لیے پیسے وصول کیے ہیں۔ ٹویٹ نے ریڈ لائٹ ہالینڈ کے سی ای او ٹوڈ شاپیرو کی توجہ حاصل کی ہے۔ واضح ہوکہ مذکورہ کمپنی امریکہ اور یورپ میں مشروم ہوم گروو کٹس تیار اور فروخت کرتی ہے۔اس سال کے شروع میں میا خلیفہ کو کمپنی نے ہائر کیا تھا تاکہ وہ آن لائن کاروبار کو بڑھانے میں مدد کرے ،مگر اب کمپنی فلسطین کی حمایت کے سبب کمپنی سے فارغ کردیا ہے۔ ریڈ لائٹ ہالینڈ کے سی ای او ٹوڈ شاپیرو کو اسرائیل بمقابلہ حماس پر اس کی پوسٹ کے سبب دھمکی دی گئی ہے۔ اس کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا پر ہی میا خلیفہ کو نوکری سے نکالنے کا اعلان کردیا، دونوں کے درمیان گرما گرم بحث ہوئی ؛لیکن میا اب اپنی نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھی ہے۔



