بین ریاستی خبریں

21 مارچ کو ہوگا گجرات ہائی کورٹ کے ضلعی جج کے انتخاب کے لئے ابتدائی تقرری امتحان

جج
I-Stock

نئی دہلی: (اردودنیا.اِن)گجرات ہائی کورٹ میں ڈسٹرکٹ جج کے انتخاب کے لئے ابتدائی امتحان 21 مارچ کو ہوگا۔ یہ امتحان ایل جے کالج کیمپس ، ایس جی ہائی وے ، سرکیج ، احمد آباد میں ہوگا۔ اس امتحان کے لئے رجسٹرڈ تمام امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈز 15 مارچ کو دستیاب ہوں گے۔

امیدواروں سے ’نورسک سرٹیفکیٹ‘ جمع کرنے کے لیے کہا گیا ہے ۔ امیدواروں کو صبح 8 بجے امتحانی مرکز میں پہنچنا ہوگا۔ امتحان صبح 9.30 بجے شروع ہوگا۔گجراتی زبان کا امتحان شام 4 بجے شروع ہوگا ، جس کے لئے امیدواروں کو شام 3.30 بجے رپورٹ کرنا ہوگا۔

امیدواروں کو کورونا سیکورٹی پروٹوکول پر عمل کرنا ہوگا۔داخلی دروازے میں ہینڈ سینیٹائزر ڈسپنسر اور تھرمل اسکریننگ کی سہولیات ہوگی۔ آنے اور جانے کے لیے کئی دروازے ہوں گے۔سرکاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ امتحان کے لئے رپورٹ کرنے والے تمام امیدواروں کے درجہ حرارت کا معائنہ کیا جائے گا۔ اگر امیدوار کا درجہ حرارت طے شدہ درجہ حرارت سے زیادہ ہوگا تو انہیں امتحان روم میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button