
سعودی عرب میں خروج و عودہ پر جاکر واپس نہ آنے والوں پر تین سال کی پابندی ختم
اب نئے آجر کے ویزے پر واپس آسکتا ہوں یا پرانے آجر کے ویزے پر آنے کی اجازت ہوگی؟
ریاض، 18جنوری :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)سعودی عرب نے خروج و عودہ (ایگزٹ ری انٹری ویزے) پر سفر کرنے والے ان کارکنان کی تین سال سے قبل واپسی پر عائد پابندی اٹھالی جو ویزے کی میعاد ختم ہونے پر واپس نہ آسکے ہوں۔ عکاظ کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے بتایاکہ ایئر پورٹس، بندرگاہوں اور بری سرحدی چیک پوسٹوں کے حکام کو تحریری طور پر اس کی اطلاع کردی گئی ہے۔ یاد رہے کہ اس قبل تک ورک ویزے پر آنے والے کسی بھی شخص پر جو خروج و عودہ ویزے پر مملکت سے باہر گیا اور ویزے کی میعاد ختم ہوجانے تک واپس نہیں آیا تین برس سے قبل سعودی عرب آنے کی اجازت نہیں تھی۔پابندی اٹھانے کے فیصلے پر منگل 16 جنوری سے عمل درآمد شروع کردیا گیا۔ اس کی اطلاع فضائی کمپنیوں، بحری جہازوں اور بری سرحدی چیک ٹرانسپورٹ کے ذمہ داران کو بھی دی گئی ہے۔
علاوہ ازیں سعودی محکمہ پاسپورٹ نے آفیشل ایکس اکاونٹ پر خروج و عودہ ویزے (ایگزٹ ری انٹری) پر مملکت سے سفر کرکے واپس نہ آسکنے والے تارکین کے اہم سوالات کے جواب دیے ہیں۔ ایک غیر ملکی نے استفسار کیا کہ میرا ویزا ختم ہوگیا۔ کیا ملازمت کے نئے ویزے پر سعودی عرب واپس آسکتا ہوں یا مجھے تین سال گزارنا ضروری ہوں گے؟۔ محکمہ پاسپورٹ نے کہا کہ جو شخص سعودی عرب سے ایگزٹ ری انٹری ویزے پر جا کر واپس نہ آئے تو وہ ملازمت کے نئے ویزے پر واپس آسکتا ہے۔ایک اور شخص نے دریافت کیاکہ ایگزٹ ری انٹری ویزے پر سعودی عرب سے سفرکیا تاہم ویزا ختم ہوگیا۔
اب نئے آجر کے ویزے پر واپس آسکتا ہوں یا پرانے آجر کے ویزے پر آنے کی اجازت ہوگی؟۔ محکمہ پاسپورٹ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ملازمت کے نئے ویزے پر واپسی ممکن ہے۔ پرانے آجر کا ویزا ضروری نہیں، نئے آجر کے ویزے پر بھی آسکتے ہیں اور پرانے آجر کے نئے ویزے پر بھی واپسی کی اجازت ہے۔ایک مقامی شہری نے استفسار کیا کہ نجی ڈرائیور ایگزٹ ری انٹری پر گیا تھا۔ بروقت واپسی نہیں ہوسکی آیا ایگزٹ ری انٹری ویزے میں توسیع کی جاسکتی ہے۔



