مقبوضہ بیت المقدس:(اردودنیا/ایجنسیاں)اسرائیل کے متوقع وزیراعظم اور دائیں بازو کے لیڈر نفتالی بینیٹ نے دھمکی دی ہے کہ ضرورت پڑی تو غزہ کی پٹی اور لبنان پر حملہ کیا جائے گا۔مسٹر بینیٹ نے کہا کہ وہ نئی حکومت کی ذمہ داری سنبھالیں گے اور باری باری حکومت کے فارمولے پرعمل درآمد کریں گے۔
ان کاکہنا تھا کہ یائیرلبید کے ساتھ اشتراک حکومت کے تحت کام کریں گے۔اسرائیل کے عبرانی ٹی وی چینل 12 سے بات کرتے ہوئے بینیٹ نے کہا کہ اگر ان کی حکومت نے غزہ کی پٹی پرحملہ کیا توان کے اتحادی عرب اتحاد ان کی جماعت سے الگ ہوجائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی پر کسی بھی وقت فوجی کارروائی کی جاسکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لبنان اور غزہ کا علاقہ ہمارے لئے مسائل پیدا کرسکتے ہیں۔



