بین ریاستی خبریں

اورنگ آباد اور پونے کے درمیان ایکسپریس وے بنے گا:مرکزی وزیر نتن گڈکری

اورنگ آباد24اپریل:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)سڑک و ٹرانسپورٹ کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے اتوار کو کہاہے کہ مہاراشٹر میں اورنگ آباد اور پونے کے درمیان ایک ایکسپریس وے پر 10,000 کروڑ روپے لاگت آئے گی تاکہ ان دونوں شہروں کے درمیان سفر کے وقت کو کم کیا جاسکے۔گڈکری نے یہاں نیشنل ہائی وے نمبر-52 پر 3,216 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی 86 کلومیٹر سڑکوں کو ملک کے نام وقف کرنے کے لیے منعقد ایک پروگرام میں یہ اعلان کیا۔

اس دوران انہوں نے 2,253 کروڑ روپے کی لاگت والے چار دیگر سڑک پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد بھی رکھاہے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے گڈکری نے کہاہے کہ اورنگ آباد اور پونے کے درمیان تقریباً 225 کلومیٹر کا فاصلہ ہے۔ ہم ان دونوں شہروں کے درمیان ایک ایکسیس کنٹرولڈ ایکسپریس وے بنائیں گے جس پر کوئی ڈائیورشن نہیں ہوگا اور گاڑیاں 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکیں گی۔

اس سے دونوں شہروں کے درمیان سفر کا وقت ایک چوتھائی گھنٹے تک کم ہو جائے گا۔ فی الحال اورنگ آباد اور پونے کے درمیان سفر کرنے میں چار سے پانچ گھنٹے لگتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button