بین ریاستی خبریں

آندھرا پردیش میں کچھ رعایتوں کے ساتھ 30 جون تک بڑھاکووڈ کرفیو

امراوتی، 18 جون:(اردودنیا/ایجنسیاں)آندھرا پردیش میں کووڈ کرفیو میں 30 جون تک توسیع کردی گئی ہے جس میں وقت کی حد میں چار گھنٹے اضافی نرمی دی گئی ہے۔ اس کے بعد 21 جون سے شام 6 بجے سے صبح 6 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا۔ ریاستی وزیر اعلی جگن موہن ریڈی نے جمعہ کے روز ایک اعلی سطحی میٹنگ منعقد کرکے اس کا اعلان کیا۔کوڈ کرفیو پہلی بار اس سال 5 مئی کو آندھرا پردیش میں نافذ کیا گیا تھا، جسے مرحلہ وار 20 جون تک بڑھایا گیا تھا۔

وزیراعلیٰ آفس سے جاری ایک پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ شام تک تمام کاروباری ادارے بند رہیں گے۔21 جون سے سرکاری دفاتر میں معمول کا کام بحال کیا جائے گا اور ملازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نظرثانی شدہ نظام الاوقات کے مطابق کام پر آئیں۔ مشرقی گوداوری ضلع میں جہاں کورونا کے معاملات زیادہ ہیں، کرفیو کا اطلاق 2 بجے سے صبح 6 بجے تک ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button