دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)دہلی کے چھترسال اسٹیڈیم میں ساگر پہلوان کے قتل کے معاملے میں گرفتاراولمپک انعام یافتہ سوشیل کمار کی عدالتی تحویل میں ایک بار پھر اضافہ کردیاگیا ہے۔ جمعہ کو ملزم پہلوان سوشیل کمار کی عدالتی تحویل ختم ہونے کے بعد اسے تہاڑ جیل انتظامیہ نے روہنی عدالت میں پیش کیا۔
عدالت نے سوشیل کمار کی عدالتی تحویل میں 25 جون تک توسیع کردی ہے۔ اس سے قبل روہنی عدالت نے جیل میں خود کے لئے ہائی پروٹین خوراک دیئے جانے کی درخواست مسترد کردی تھی۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے کہا تھا کہ جیل میں ضروری چیزیں فراہم کی جارہی ہیں۔سماعت کے دوران ملزم پہلوان کے وکیل نے عدالت کو بتایا تھا کہ جیل میں ملزم سشیل کمار کی جان کو خطرہ ہے ، لہٰذا وہ باقی ملزمان کی طرح جیل میں نہیں رہ سکتا۔
اس پر تہاڑ جیل کی جانب سے عدالت میں کہا گیا تھا کہ سوشیل کمار کی سکیورٹی کے پیش نظر انہیں دوسرے قیدیوں سے الگ ہائی سیکورٹی میں رکھا گیا ہے۔واضح ہوکہ تہاڑ جیل انتظامیہ نے ملزم سشیل کمار کے وکیل کے ہائی پروٹین خوراک کے مطالبے کی شدید مخالفت کی تھی،جیل انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ سو شیل ایک قیدی ہے ،کوئی مہمان نہیں ہے ۔



