بین ریاستی خبریںجرائم و حادثات

فیس بک عاشقی :بوائے فرینڈ کے ساتھ مل کر شوہر کا قتل، تھانے میں گمشدگی کا مقدمہ

وہ پہلے سے شادی شدہ ہے۔ دونوں کی ملاقات فیس بک پر ہوئی۔ وہ شناسائی محبت میں بدل گئی۔ دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔ خاتون نے رکاوٹ ڈالنے والے شوہر سے جان چھڑانے کے لیے ایک بہترین خاکہ بنایا-اور پھر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آندھراپردیش/ضلع نندیال :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)اللگڈ پولیس نے کریم اللہ کی اہلیہ مابی کی شکایت پر 7 تاریخ کو گمشدگی کا مقدمہ درج کیا اور تفتیش شروع کردی۔ 8 تاریخ کو، کریم اللہ کی نعش الگڈہ لنگنڈن روڈ پر ہائی وے سروس روڈ کے پاس ایک جھاڑی میں ملی۔ پولیس کے بلانے پر مابی نے تصدیق کی کےنعش اس کے شوہر کی ہے اور کسی نے اسے قتل کیا ہے،پولیس نے لاپتہ کیس کو آئی پی سی کی دفعہ 302 اور 201 کے تحت قتل کے کیس میں تبدیل کردیا گیا۔

پولیس نے تفتیش کی کوئی سراغ نہیں ملا۔ اگرچہ تفشیش میں مختلف زاویہ سے پوچھ گچھ کی گئی تاہم ملزمان کی شناخت نہیں ہو سکی۔ اس کی وجہ سے انہیں کریم اللہ کی اہلیہ مابی کے رویے پر شک ہوا پولیس نے اس کے فون کال کا ڈیٹا چیک کیا۔ پتہ چلا کہ وہ زیادہ تر ومشی ریڈی عرف پون سے بات کرتی تھی۔ دونوں کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی گئی۔

شیخ کریم اللہ (38سال)بیوی شیخ مابی (33سال) اللگڈہ قصبہ یسونتھا پورم کے نندیالا ضلع سے ہیں۔ کریم اللہ آٹو ڈرائیور کے طور پر کام کرتا تھا ۔کریم اللہ کی بیوی مابی کی فیس بک پر کڑپہ ضلع کے پیڈموڈیم منڈل کے کوٹھاپلی گاؤں سے تعلق رکھنے والےومشی کمار ریڈی عرف پون نامی (23 سال) شخص سےدوستی ہوئی۔ یہی دوستی آگے چل کرناجائز تعلقات کا باعث بنا۔کچھ ہی دن میں کریم اللہ کو پتہ چل گیا۔مابی اور پون دونوں شادی کرنا چاہتے تھے۔ کریم اللہ نے اس سلسلے میں اپنی بیوی کو ڈانٹا۔ اس کے ساتھ جھگڑے اور مار پیٹ کا درد بیوی برداشت نہ کر سکی، اس نے اپنے بوائے فرینڈ پون کے ساتھ مل کر کریم اللہ کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا۔ اس مہینے کی یکم تاریخ کو کریم اللہ نشے میں گھر آیا۔

مابی نے اپنے بوائے فرینڈ کو اس وقت بلایا جب وہ گھر میں سو رہا تھا دونوں نے مل کر گلا گھونٹ کر قتل کر دیا۔ بعد ازاں وہ نعش کو بوری میں لپیٹ موٹر سائیکل پر لے گئے اور جھاڑیوں میں پھینک دیا۔ ڈی ایس پی وینکٹ رامیا نےنے بتایا کہ سی آئی جیون رنگناتھ بابو اور ایس آئی تھمیا نے ملزمین ومشی کمار ریڈی اور شیخ مابی کو گرفتارکرکے ریمانڈ پر بھیج دیا گیا۔ ڈی ایس پی نے پولیس اہلکاروں سی آئی جیون گنگا ناتھ بابو اور ایس آئی تھمائی کو مبارکباد دی جنہوں نے قتل کا معاملہ حل کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button