بین الاقوامی خبریں

فیس بک تحفظ پر منافع کو ترجیح دیتا ہے، سابق کارکن کا کانگریس کی سماعت میں الزام

نیویارک،۶؍اکتوبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)فیس بک کی ایک سابق ڈیٹا سائنٹسٹ نے کانگریس میں کمپنی کے خلاف اپنے الزامات پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس نے کچھ ٹین ایجرز کے لئے انسٹا گرام پر بظاہر نقصان دہ مواد سے اپنی آگاہی کو چھپایا اور وہ نفرت اور غلط معلومات کے خلاف اپنی لڑائی سے بد دیانتی کی مرتکب رہی ہیں۔

فرانسس ہاوگن (Frances Haugen)  نے کانگریس کے سامنے فیس بک کی اندرونی ریسرچ دستاویزات کے ہزاروں صفحات پیش کئے جنہیں انہوں نے فیس بک کی سوک انٹیگرٹی یونٹ سے اپنی ملازمت سے رخصت ہونے سے قبل خفیہ طور پر نقل کیا تھا۔

اردودنیا ایپ انسٹال کے لیے کلک کریں

ہاوگن نے فیڈرل اتھارٹی کے سامنے یہ شکایات بھی پیش کی ہیں کہ فیس بک کی اپنی ریسر چ سے ظاہر ہوتا ہے کہ ادارہ نفرت، غلط معلومات اور سیاسی بے چینی کو ہوا دیتا ہے، لیکن کمپنی جو کچھ جانتی تھی اسے پوشیدہ رکھتی ہے۔اخبارات کے لئے ان کی افشا کی گئی دستاویزات کی بنیاد پر وال اسٹریٹ جرنل میں شائع ہونے والی حالیہ رپورٹوں کے بعد عوامی سطح پر تنقید کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

سی بی ایس کے پروگرام، سکسٹی منٹ میں اتوار کو نشر کیے گئے ایک انٹر ویو میں فرانسس ہاوگن نے اپنی شناخت ظاہر کی۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ فیس بک نے بار بار یہ ظاہر کیا ہے کہ وہ تحفظ پر منافع کو ترجیح دیتا ہے۔سوشل نیٹ ورک کے اس بڑے ادارے کو ،جس کے دنیا بھر میں دو ارب 80 کروڑ صارفین اور لگ بھگ ایک ٹریلین ڈالر کی مارکیٹ ویلیو ہے، چیلنج کرنے والی اپنی کی سابق ملازم، فرانسس ہاوگن کا سامنا ہے۔

ہاؤگن کا تعلق آئیووا سے ہے۔کمپیوٹر انجینئرنگ میں ماسٹرز ڈگری اور ہارورڈ سے بزنس میں ماسٹرز ڈگری رکھنے والی یہ 37 سالہ خاتون ایک ڈیٹا ایکسپرٹ ہیں۔ وہ 2019 میں فیس بک میں ملازمت شروع کرنے سے قبل 15 سال تک گوگل اور دوسری کمپنیوں میں کام کر چکی ہیں۔انہوں نے منگل کے روز سینیٹ میں صارفین کے تحفظ سے متعلق کامرس کی ذیلی کمیٹی کے سامنے گواہی دی۔

سینیٹ کا یہ پینل فیس بک کی جانب سے معلومات کے استعمال کے بارے میں انسٹا گرام پر اس کے اپنے محققین کی ریسرچ کا جائزہ لے رہا ہے، جو اس کے کچھ نو جوان صارفین کے لئے کچھ امکانی نقصان کی نشاندہی کر سکتی ہے، خاص طور پر لڑکیوں کے لئے، جب کہ ادارے نے عوامی سطح پر اس کے منفی اثرات کو گھٹا کر بیان کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button