بین الاقوامی خبریں

   افغانستان سے مزید لوگوں کے انخلا میں ناکامی مایوس کن ہے: شہزادہ ولیم

 لندن،5، جنوری :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)برطانیہ کے شہزادہ ولیم نے افغانستان کے پناہ گزینوں سے کہا ہے کہ ان کے نزدیک یہ ’مایوس کن‘ امر ہے کہ برطانوی فوج افغانستان میں طالبان کی آمد کے بعد مزید لوگوں کے انخلا میں ناکام رہی۔  نیوز کے مطابق گذشتہ ماہ شہزادہ ولیم نے ایک ہوٹل میں افغان پناہ گزینوں سے ملاقات کی تھی۔
15 ہزار سے زیادہ افغان برطانیہ میں آباد ہونے کا انتظار کررہے ہیں۔ انہوں نے ملاقات کے دوران سوال کیا کہ اگست میں 15 ہزار افغانوں کے برطانیہ کے لیے انخلا کے بعد ان کے مستقل گھر تلاش کرنے میں اتنا وقت کیوں لگ رہا ہے۔برطانوی روزنامہ دی ٹائمز کے ساتھ ایک پناہ گزین نے شہزادہ ولیم کے ساتھ ملاقات کے بارے میں کہا کہ ’انہوں نے بتایا کہ تھا کہ اگست میں انخلا کی کوششوں سے وہ مایوس ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ کاش ہم مزید افغانوں کو برطانیہ لا سکتے۔
برطانوی شہزادہ طالبان کے بارے میں متجسس ہیں کہ  آیا اس گروپ میں تبدیلی آئی ہے۔پناہ گزین حسین سعیدی سمنگان جو کابل میں برطانوی سفارت خانے میں سیاسی امور کے سیکریٹری تھے، نے اس سوال کے جواب میں شہزادہ ولیم کو بتایا کہ ’نہیں، ہم جانتے ہیں کہ طالبان کیا چاہتے ہیں، ہم جانتے ہیں کہ وہ نہیں بدلے اور ہم ان پر اعتماد نہیں کر سکتے۔کابل کے سقوط اور افراتفری میں نیٹو کے انخلا کو چار ماہ گزرنے کے بعد 15 ہزار میں سے چار ہزار افغانوں کو طویل المدت رہائش فراہم کر دی گئی ہے۔
دیگر پناہ گزین اب بھی ہوٹلوں میں مقیم ہیں۔ پناہ گزینوں کی بحالی کے لیے حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے والی مقامی کونسلوں کا کہنا ہے کہ ان کے پاس افغانوں کو دینے کے لیے بہت کم مکانات دستیاب ہیں۔ یہ مسئلہ انگلش چینل کے ذریعے ہزاروں تارکین وطن کے آنے سے بڑھ گیا ہے۔ انگلش چینل کے ذریعہ آنے والوں میں زیادہ تر بچے ہیں جن کو چھت فراہم کرنے کے لیے افغانوں پر ترجیح دی جارہی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

Back to top button