بین ریاستی خبریںجرائم و حادثات

دہلی میں جعلی کال سنٹر کاپردہ فاش ، 15 لڑکیوں سمیت 24 افراد گرفتار

نئی دہلی10جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)دہلی پولیس نے ایک جعلی کال سنٹر کا پردہ چاک کردیاہے۔ اس میں 15 #لڑکیوں سمیت 24 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق روہنی ڈسٹرکٹ پولیس نے ایک جعلی کال سنٹر کا پردہ چاک کرتے ہوئے 15 لڑکیوں سمیت 24 افراد کو گرفتار کیا ۔ملزمان لاٹری اسکیم کے ذریعے سستے موبائلوں کا وعدہ کرکے اڈیشہ اور شمال مشرقی ریاستوں کے لوگوں کو دھوکہ دیتے تھے۔

دو دن پہلے نوئیڈا پولیس نے ایک جعلی کال سنٹر پربھی چھاپہ ماراہے جو #جعلی انداز میں #انشورنس #پالیسیاں فروخت کرتا تھا یا تجدید کرتا تھا۔ روہنی کے ڈی سی پی کے مطابق ، رام کمار ، شیام کمار اور گووند کال سینٹر کے #مالک ہیں ۔ ایک اطلاع کے بعد پولیس نے روہنی سیکٹر 7 میں واقع اس کال سنٹر پر چھاپہ مارا ۔پتہ چلا کہ یہ افراداڈیشہ اور نارتھ ایسٹ کے لوگ ہیں۔

وہ فون کر کے کہتے تھے کہ ریڈمی #موبائل میں ان کے لیے ایک آفر آگئی ہے جو ابھی تک ویلیڈہے۔ پھر وہ #سستے موبائلوں کے بہانے ان سے آن لائن پیسہ مانگتے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button