قومی خبریں

اشتعال انگیز ریمارکس کے الزام میں مشہور قوال شریف پرویز کانپور سے گرفتار- عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا

بھوپال ، 5اپریل :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) متنازعہ بیان دے کر سرخیوں میں آئے یوپی کے مشہور قوال شریف پرویز کو گرفتاری کے بعد جیل بھیج دیا گیا ہے۔قوال شریف پرویز پر الزام ہے کہ انہوں نے گزشتہ ہفتے ریاست مدھیہ پردیش کے ریوا ضلع میں منعقدہ ایک تقریب میں وزیراعظم نریندرمودی، امت شاہ اور یوگی آدتیہ ناتھ کے ساتھ ساتھ ملک کے بارے میں قابل اعتراض بیانات بھی دیئے تھے۔
کانپور سے قوال کو گرفتار کرنے کے بعد ایم پی پولیس نے اسے پیر کو عدالت میں پیش کیا جہاں سے اسے جیل بھیج دیا گیا۔ حال ہی میں مانگاون تھانے کے تحت ملک پور تالاب میں عیدگاہ کے قریب منعقدہ قوالی میں متنازعہ بیان دینے والے کانپور کے قوال شریف پرویز کو ریوا پولیس نے کانپور سے گرفتار کیا تھا۔
قوال شریف پرویز کو ہفتے کے روز عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے انہیں جیل بھیج دیا گیا۔ قوال شریف پرویز نے جو بیان دیا تھا۔ اس کا ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہواہے، جس کے بعد پولیس نے بجرنگ دل اور وشو ہندو پریشد کی شکایت پر قوال شریف پرواز مقدمہ درج کیا۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ریاست کے وزیر داخلہ نے اس معاملہ میں جلد از جلد گرفتاری کا حکم دیا تھا۔
اس کے بعد ریوا پولیس حرکت میں آگئی اور قوال کو گرفتار کرنے کانپور گئی۔پولیس اُنہیں گرفتار کر کے اپنے ساتھ لے آئی ہے۔طبی معائنے کے بعد انہیں پیر کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے قوال کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے انہیں جیل بھیج دیا۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد قوال شریف پرویز نے معافی بھی مانگی تھی۔ انہوں نے اپنی وضاحت میں ویڈیو جاری کی تھی۔ ویڈیو میں وہ کہہ رہے تھے کہ میں نے وہاں ایسا کوئی غلط کام نہیں کیا۔ میں نے کہا تھا کہ ہمارے پاس مودی جی بھی ہیں، یہاں یوگی جی بھی ہیں، امت شاہ بھی ہیں۔
میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا ہے۔خیال رہے کہ وائرل ویڈیو میں قوال شریف پرواز غریب نواز ؒ حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری کی توصیف کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں ، تاہم اس بیان کو فسطائیوں نے ملک دشمنی سے تعبیر کرتے ہوئے پولیس میں شکایت کی، بعد ازاں اُنہیں گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ 

متعلقہ خبریں

Back to top button