فلمی دنیا

"یہ بچے گھروں میں کام نہ کریں” — فرح خان نے باورچی کے بچوں کا تعلیمی خواب پورا کیا

فرح خان نے کک کے بچوں کو گھروں میں کام کرنے سے بچا لیا،

ممبئی، ۲۲؍ جولائی::(اردودنیا.اِن/ایجنسیز)بالی ووڈ کی فلم ڈائریکٹر، اداکارہ، کوریوگرافر اور یوٹیوبر فرح خان نے اپنی انسان دوستی کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے باورچی دلیپ کے بچوں کو بہتر مستقبل فراہم کرنے کی ٹھانی ہے۔ انہوں نے دلیپ کے بچوں کو انگلش میڈیم اسکول اور کولینیری ڈپلوما کورس میں داخل کروا کر نہ صرف ان کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کا موقع دیا بلکہ ایک روشن مثال بھی قائم کی۔

فرح خان کا کہنا ہے،

"میں نہیں چاہتی کہ یہ بچے بھی گھروں میں کام کریں۔ ان کے پاس تعلیم ہوگی تو ان کا مستقبل بہتر ہوگا۔”

بتایا گیا ہے کہ 60 سالہ فرح خان دلیپ کے بچوں کی تعلیمی فیس اور کولینیری ڈپلوما جیسے پروفیشنل کورس کا مکمل خرچ خود برداشت کر رہی ہیں۔ ایک بچے کو انگلش میڈیم اسکول میں داخل کروایا گیا ہے جبکہ دوسرے کو ہوٹلنگ اور شیفنگ کے شعبے میں ماہر بنانے کے لیے کولینیری آرٹ کا ڈپلوما کرایا جا رہا ہے تاکہ وہ کسی معیاری ہوٹل یا ریسٹورنٹ میں نوکری حاصل کر سکیں۔

فرح خان کی اس وسیع القلبی نے سوشل میڈیا پر بھی کافی سراہا گیا ہے، جہاں لوگ ان کے جذبے کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button