بین ریاستی خبریںجرائم و حادثات

    فرید آباد: والد کے ڈائلسس کیلئےاسپتال گئی طالبہ کی عصمت دری ، ملزم گرفتار 

فرید آباد ، ۲۳؍اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) ملک میں عصمت دری کے واقعات میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے ، اور اس کے سدباب کی کوششیں بھی مفقود ہیں۔ اسی کڑی  میں #ہریانہ کے ضلع #فریدآباد میں ایک #اسپتال میں ساتویں جماعت کی طالبہ کے ساتھ #عصمت دری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔پولیس نے ملزم ملازم کو گرفتار کر لیا ہے۔ متاثرہ لڑکی اپنے والد کے ڈائلسس کے لیے ہسپتال آئی تھی۔ حیران کن بات یہ ہے کہ پورے ہسپتال میں سینکڑوں سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں ، لیکن اس کے باوجود کوئی بھی افسر یا ملازم اس واقعہ کو نہیں روک سکا۔
ملزم کی شناخت راج کشورولد دل چند کے طور پر ہوئی ہے جو ہنومان نگر بھارت کالونی کا رہائشی ہے، پولیس نے اسے گرفتار کر لیا ہے۔خیال رہے کہ متاثرہ لڑکی ہفتے کی صبح تقریباً 11 بجے اپنے والد کا ڈائلسس کروانے کے لیے سیکٹر 16 کے ایک نجی اسپتال گئی تھی۔ #ڈائلسس شروع ہونے کے تقریباً 2 2 گھنٹے بعد لڑکی تیسری منزل کے واش روم گئی۔ جب وہ واش روم سے باہر آئی تو  ہاؤس کیپنگ راج کشور وہاں کھڑا تھا۔ اس نے لڑکی سے کہا میرے ساتھ چلو ، کچھ کام ہے۔لڑکی کا ہاتھ پکڑ کر ملزم اسے ہسپتال کے بیسنٹ لے گیا، وہاں اسے سیڑھیوں کے نیچے لے جاکر اس کے ساتھ جبری عصمت دری کی، جرم کے ارتکاب کے بعد ملزم جان سے مارنے کی دھمکی دے کر فرار ہوگیا۔
متاثرہ لڑکی کسی طرح بالائی منزل پر پہنچی اور سارا واقعہ ایک #خاتون ملازم کو بتایا۔ متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ لیکن انہوں نے اس سلسلے میں کچھ نہیں کیا۔جب بچی اپنے والد کے ڈائلسس کے بعد گھر پہنچی تو وہ بہت گھبرائی ہوئی تھی،اس کی بھابھی نے گھبراہٹ کی وجہ پوچھی تو اس نے سارا واقعہ بتایا۔ بھابھی نے گھر والوں کو اس بارے میں آگاہ کیا۔
اہل خانہ لڑکی کے ساتھ سیکٹر 16 خواتین پولیس اسٹیشن پہنچے ،اور ملزمان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ پولیس نے لڑکی کا میڈیکل کرایا اور شام دیر گئے ملزم راج کشور کے خلاف مقدمہ درج کیا۔پولیس نے رات گئے ہسپتال کے اہلکاروں سے پوچھ گچھ اور سی سی ٹی وی #فوٹیج کی جانچ کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button