’اب کی بار ٹرمپ سرکار‘ کسی ملک میں مداخلت نہیں تو کسانوں کی حمایت مداخلت کیسے ہوگئی؟ : شتروگھن سنہا
شتروگھن سنہا : گھیرا،کہا خوف ، دباؤ یا گھبراہٹ میں کچھ فنکار اور کھلاڑی کے ساتھ ہوگئے
نئی دہلی:(اردودنیا.اِن)کسانوں کے احتجاج کے بارے میں گلوکارہ ریہانہ اورماحولیاتی کارکن گریٹاتھونبرگ کے ٹویٹ پر تنازعہ کھڑاکیاجارہاہے اوراسے اندرونی معاملے میں مداخلت قراردیاجارہاہے جب کہ اپوزیشن امریکہ میں ’اب کی بار ٹرمپ سرکار‘کی یاددلارہاہے۔ بالی ووڈاورکھیلوں کی دنیا میں بھی اس کے بارے میں صرف سیاست ہی نہیں ، مختلف رائے سامنے آرہی ہیں۔
کانگریس کے رہنما اور بالی ووڈ اداکار شتروگھن سنہا نے بھی اس معاملے پر اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے۔ شتروگھن سنہا نے جمعہ کے روزکہاہے کہ زرعی قانون صرف ملک کا معاملہ نہیں ہے ، اس پر پوری دنیا میں بحث کی جارہی ہے۔ وزیر اعظم مودی خودامریکہ گئے اور’اب کی بار ٹرمپ سرکار‘کا پروگرام کیا۔ ڈونالڈ ٹرمپ کو کورونا دور میں ہندوستان بلایا گیا تھا۔
اگر پوری دنیانے اپنی رائے کا اظہار کیا تو اس میں کیا حرج ہے؟ شتروگھن سنہا نے کہاہے کہ اگر وزیر اعظم کہتے ہیں کہ پوری دنیا ایک عالمی برادری بن چکی ہے تو پھر اس میں کیا حرج ہے۔اگر کوئی صرف ٹویٹ کرکے حمایت کرتا ہے تو پھر تنازعہ کیوں ہے؟ریہانہ نے کہا ہے کہ اس معاملے پر کیوں بات نہیں کی جارہی ہے۔
70 دن سے کسان سردی میں شدید احتجاج کررہا ہے ، پھر اس میں خودمختاری کا معاملہ کہاں آتا ہے؟ بالی ووڈ اداکاروں اور کھلاڑیوں کے بیان پر ، شتروگھن نے کہا ہے کہ اظہار رائے کی آزادی ہے ، لیکن خوف ، دباؤیاگھبراہٹ کی وجہ سے لوگ بیانات دیتے ہیں۔ اچھا ہوتااگر یہ لوگ پہلے بات کرتے۔ یہ راگ درباری ہیں یا راگ حکومت کے لوگ الاپ رہے ہیں۔ انہیں اس بات کو ذہن میں رکھنا چاہیے کہ کل ایک اور حکومت بھی آسکتی ہے۔
کسان احتجاج کے بارے میں سوناکشی سنہاکے ٹویٹ کرنے کے سوال پر ، شتروگھن سنہا نے کہاہے کہ سوناکشی بہت ہی مہذب اور بہادر لڑکی ہے اور وہ اصولوں پر سختی سے قائم ہے۔ کھیتی باڑی کرنے والے اہل خانہ سے بڑی ہمدردی ہے۔شتروگھن نے کہاہے کہ اگر فنکار اپنا رد عمل ظاہر کرنا چاہتے ہیں تو پھر سیاسی کام نہ کریں بلکہ معاشرتی معاملات کریں۔تاپسی ، ایکتا کپور ، اجے دیوگن ، اکشے کمار ، کرن جوہر ، کنگنا رناوت ، دلجیت دوسنجھ ، سنیل شیٹی نے بھی ٹویٹ کیا ہے۔وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر کے بیان پر ، شتروگھن نے کہاہے کہ حکومت پوچھ رہی ہے کہ کالا قانون کیا ہے۔
لیکن حکومت کو بتانا چاہیے کہ کسانوں کے مفاد میں کیا ہے۔ شتروگھن نے کہا کہ فلم انڈسٹری کسی بھی مسئلے یا معاشرتی مسئلے پر کبھی اکٹھا نہیں ہوئی۔ وہ اس پر افسردہ ہیں فلمی صنعت میں ،محبت صرف محبت پائی جاتی ہے ،فلمی زندگی میں اور حقیقی زندگی میں بھی ۔



