قومی خبریں

زرعی قوانین کے خلاف جاری احتجاج کو 7 ماہ مکمل کسانوں کی ٹریکٹر ریلی آج، دہلی بارڈر پرچل رہی ہے تیاری

نئی دہلی،25جون:(اردودنیا/ایجنسیاں)تین نئے #زرعی #قوانین کے خلاف احتجاج کرنے والے کسانوں کی تحریک کے 7 ماہ مکمل ہونے پر 26 جون کو ٹریکٹر ریلی نکالنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ بھارتیہ کسان یونین کے ترجمان #راکیش #ٹکیت نے جمعہ کے روز کہا کہ کل کی ٹریکٹر ریلی سے قبل دہلی-غازی آباد سرحد پر تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اس سے قبل متحدہ کسان مورچہ (ایس کے ایم) نے جمعرات کے روز کہا تھا کہ #اترپردیش کے کسانوں سمیت بڑی تعداد میں کسان 26 جون کو دہلی کی سرحدوں پر احتجاج کر یں گے۔ایس کے ایم نے بیان میں کہا کہ سنگھو، ٹکڑی اور غازی پور کی سرحدوں پر کسان 26 جون کی تیاری کر رہے ہیں اور وہ اس کو ’زراعت بچائو، جمہوریت بچائو‘ کے نام سے منائیں گے۔

گذشتہ سال ستمبر میں نافذ کردہ مرکزی قوانین کے خلاف تحریک کی سربراہی کررہی 40 کسانوں کی یونین نے کہاکہ 26 جون کو ملک بھر میں ’زراعت بچائو، جمہوریت بچائو‘کے طور پر منانے کی تیاریاں جاری ہیں۔ کسان قوانین کو واپس لینے کے مطالبہ کے تحت نومبر سے دہلی کی سرحدوں پر ڈیرا ڈالے ہوئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ گرامین کسان مزدور سمیتی (جی کے ایس) کی سربراہی میں مظاہرین کا ایک بڑا قافلہ آج #راجستھان کے گنگن نگر سے شاہجہان پور بارڈر روانہ ہوا ہے۔ اسی طرح بی کے یو (ٹکیٹ) کی سربراہی میں باغپت اور سہارنپور کے کسانوں کے غازی پور بارڈر پر آنے کی امیدہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button