بین ریاستی خبریںجرائم و حادثات

سسر- بہو کے ناجائز تعلق کا شاخسانہ غیرت میں آکر باپ اور بیوی کو موت کے گھاٹ اتاردیا

جبل پور3جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) مدھیہ پردیش کے ضلع جبل پور سے لرزہ خیز خبر آئی ہے۔ یہاں سسر اور بہوکے درمیان #ناجائز #تعلقات سے برہم نوجوان نے جمعہ کی شب والد اوراپنی #بیوی کو کلہاڑی سے #قتل کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ اس دوران اس کے دونوں بچے بھی موقع پر موجود تھے۔ یہ عبرت ناک واقعہ ضلع سے 65 کلومیٹر دور بیل کھڑا پولیس اسٹیشن کے میں واقع گوکل ہارا نامی گاؤں کا ہے۔

پولیس نے #ملزم #شخص کو گرفتار کرلیاہے۔تفصیلات کے مطابق گوکل ہارا کے رہائشی ارجن سنگھ نے بیل کھڑا پولیس اسٹیشن میں دوہرے قتل کی اطلاع دی۔ اس نے بتایا کہ اس کا 35 سالہ بھتیجا سنتوش لودھی نے اپنے والد اور بیوی کو کلہاڑی سے وار کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا ہے ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے وہاں دیکھا کہ سنتوش چچا کے دروازے پر کلہاڑی لے کر بیٹھا ہے،

پولیس نے فوراً ملزم سنتوش کو گرفتار کرلیا۔ اس کے بعد جب پولیس تفتیش کے لئے گھر کے اندر گئی ،تودیکھا کہ 65 سالہ امان سنگھ لودھی اور 32 سالہ کویتا لودھی کی لاشیں خون میں لت پت پڑی ہیں۔ سنتوش اور مہلوک کیویتا کی شادی 15 سال قبل ہوئی تھی۔ پولیس نے دونوں کی #لاشیں برآمد کرکے پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی ہیں۔ سنتوش نے پولیس کو بتایا کہ باپ اوراس کے بیوی کے درمیان ناجائزرشتے تھے۔

انھیں کئی بار سمجھایا ، لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ اس نے تین دن پہلے جب دونوں (والد اور بیوی) کو قابل اعتراض حالت میں دیکھا تو انھیں متنبہ کیا گیا۔ جمعہ کی شب پھر دونوں نے ایک بار پھر بے شرمی کی حدیں عبور کردیں۔ سنتوش نے بتایا کہ جب وہ گھر میں داخل ہوا، تو باپ کو بیوی کے کمرے سے نکلتے دیکھا، اس کے بعد وہ غیرت کے مارے آپے سے باہر ہوگیا۔

جب مہلوک باپ اپنے کمرے میں سونے گیا ،تو اس نے اس کی گردن پر کئی بار کلہاڑی سے وار کرکے ہلاک کردیا، پھر اس کے بعد بیوی پر بھی اسی طرح حملہ کیا۔سنتوش کے دو بچے ہیں۔ 14 سال کا بیٹا ،12 سال کی بیٹی۔ واضح ہو کہ ملزم نے قتل کا یہ عبرت ناک واقعہ ان بچوں کے سامنے انجام دیا، یہ منظر دیکھ کر دونوں بچوں کے ہوش اڑ گئے۔ قتل کے بعد سنتوش نے اپنے ماموں کو قتل کی اطلاع دی ۔ ملزم کو پولیس نے گرفتار کرکے تفصیلی تفتیش کر رہی ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button